شام (جیوڈیسک) شام اور ایران نے کمرشیل بینک آف سریا اور ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بینک اف ایران کے درمیان ایک بلین امریکی ڈالر کے قرض کے سہولت پر اتفاق کیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، نشریات اور بجلی کے سامان کی فراہمی کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔
اس سلسلے میں شامی وزیر اعظم نے گزشتہ روز ایرانی صدر احمد نژاد سے ملاقات کی جس کے بعد معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
دوسری جانب ایرانی صدر احمدی نژاد نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز ادارے سے اپیل کی کہ مغربی ممالک کی جانب سے اقتصادی پابندی کے باعث معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے سبسڈیز میں کٹوتی کی اجازت دے۔