فرانس کے سٹیون پیٹر ہانسل اور سرل ڈیسپرس نے ڈاکار ریلی کے دسویں مرحلے میں برتری حاصل کر لی۔
دشوار گزار راستوں پر جاری ڈاکار ریلی ہر نئے مرحلے کے ساتھ مزید سنسنی خیز ہوتی جا رہی ہے۔ ریلی کے دسویں مرحلے میں تمام ڈرائیورز نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔ کار کیٹیگری میں ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹرینوا نے اپنے ملک کی جانب سے پہلی اسٹیج وکٹری حاصل کی۔
ریلی کے دسویں مرحلے میں تو پیٹر ہانسل تیسری پوزیشن پر رہے لیکن مجموعی طور پر پوانٹس ٹیبل پر ان کی برتری برقرار ہے۔ پیٹر ہانسل کو دوسری پوزیشن پر موجود گینائل ڈی ویلیئرز پر 52 منٹ 38 سیکینڈز کی برتری حاصل ہے۔
بائیک سیکشن میں بھی فرانسیسی رائیڈر سرل ڈیسپرس نے مجموعی طور پر اپنی برترتی برقرار رکھی۔ وہ ریس کے دسویں مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔