اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کی بڑی تعداد بیمار ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں سردی کے باعث دھرنے میں شریک بہت سے لوگ بخار اور نزلہ زکام میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
بہت سے لوگ اپنے ساتھ گرم کپڑے اور بستر بھی لائے تھے تاہم رات کو پڑنے والی سردی سے مقابلے کے لیے یہ اہتمام ناکافی ثابت ہوا ہے۔دھرنے میں شریک عورتوں اور بچوں کی حالت زیادہ خراب ہے جو سرد موسم سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
بہت سے لوگ خیموں کے بغیر کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہیںجس سے بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ٹھنڈ کے باعث اب تک درجنوں خواتین اور بچوں کو اسپتال لے جایا جا چکا ہے۔لوگوں کا کہنا ہیسردی برداشت کرنا آسان نہیں انہیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
دھرنے میں شریک لوگ سردی کے باعث رات کے وقت سو نہیں پاتے۔ان کا کہنا ہے وہ اپنی نیند دن کو پوری کرتے ہیں جب درجہ حرارت نسبتا زیادہ ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے نامناسب آرام اور ٹھنڈ انہیں بیمار کر رہی ہے اوروہ نہیں جانتے کہ دھرنا کب ختم ہوگا۔