مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی عہدیداروں کا سابق رکن اسمبلی شہناز شیخ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
Posted on January 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کی صدر آمنہ الفت کی سربراہی میں گزشتہ روز خواتین کے ایک وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن لاہور کنول نسیم ، سینئر نائب صدر پنجاب بیگم حامد رانا ،تمکین آفتاب، سمیعہ طارق ، جنرل سیکرٹری پنجاب مینارٹی ونگ تبسم ناز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آمنہ الفت نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد پر نعمت ہے۔
ہم والدین کی شفقت تربیت اور محنت کا صلہ ساری زندگی نہیں دے سکتے خاص طورپر والدہ کی دعائوں سے بچوں کو ہر منزل پر کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ کنول نسیم نے کہاکہ والدہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے اور اس تحفے کی قدر تمام بچوں کو ساری زندگی کرنا چاہیئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ نے کہاکہ ان کی والدہ ان کی دوست تھیں وہ سات بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی اس لئے والدہ سے بہت زیادہ محبت اور قربت تھی۔ ان کی کامیابی میں ان کی والدہ کا بہت ہاتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی زندگی کے آخری تین ماہ میں اُن کی خدمت کا بھرپور موقع ملا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com