ڈرامہ انڈسٹری غیرملکی ڈراموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

Tanhaiyan Naye Silsilay

Tanhaiyan Naye Silsilay

ڈرامہ انڈسٹری(جیوڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے غیرملکی ڈراموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ملکی ڈراموں کا معیار مزید بہتر بنائیں گے ، فنکاروں کا امپورٹڈ ڈرامے نہ چلانے پر اے آروائی گروپ کو خراج تحسین دیکھتے ہیں۔

پاکستان میں ترکش اور غیر ملکی ٹی وی ڈراموں کی بھرمار کے باعث جہاں بہت سے فنکار ہدایتکار اور پروڈیوسر سڑکوں پر نکل آئے وہیں باہمت فنکاروں نے ملکی انڈسٹری کو زندہ رکھنے کیلئے دن رات ٹی وی ڈرموں کی ریکار ڈنگز شروع کر دی ہیں۔

اپ سیٹ کی ریکارڈنگز میں حصہ لینے والے فلمسٹار معمر رانا،صوفیہ مراز اور مناہل کا کہنا ہے کہ ہمارے جذبے جواں ہیں ،ہم معیاری ڈراموں سے بہت جلد ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوادیں گے۔

معمرراناکہتے ہیں اے آروائی حقیقی طور پر محب وطن ادارہ ہے۔ ملکی فنکاراپنی ڈرامہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے عملی طور پر کوشاں اور پرعزم ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔