آئی سی سی(جیوڈیسک)رواں ماہ کے اختتام سے ممبئی میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ میگا ایونٹ منتقل کرنے یا منسوخ کرنے کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا ہے۔
اکتیس جنوری سے ممبئی میں شروع ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شیو سینا کے احتجاج کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کا ممبئی میں کھیلنا ناممکن ہوگیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے میچز کی میزبانی احمد آباد اور راجکوٹ کو دی تاہم دونوں شہروں نے میزبانی سے انکار کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل یا پھر منسوخ کرنے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائیگا