لاہور (جیوڈیسک)لاہور اور دیگر علاقوں میں چوبیس گھنٹے کی دستیابی کے بعد سی این جی سٹیشنز ایک مرتبہ پھر غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو گئے تاہم فیصل آباد سمیت چند علاقوں میں کل گیس فراہمی کا شیڈول تاحال برقرار ہے۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز کے شیڈول کے مطابق لاہور۔گوجرانوالہ۔ملتان اور شیخوپورہ میں جمعرات کی صبح 24 روز بعد 24 گھنٹے کے لئے سی این جی فراہم کی گئی اور کھلے سی این جی سٹیشنز پر لمبی قطاریں لگی رہیں لیکن یہ گیس فراہمی جمعہ کی صبح چھ بجے بند کر دی گئی ہے۔
نیا شیڈول بعد میں دوبارہ جاری کیا جائے گا جبکہ فیصل آباد ۔بہاولپور اور اسلام آباد کے سی این جی سٹیشنز پرشیڈول کے مطابق 19جنوری کی صبح چھ بجے سے24 گھنٹے کے لئے گیس بحال کی جائے گی تاہم سرد موسم کی وجہ سے اس شیڈول میں تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔