بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات ختم نہیں ہوئے۔ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی کسی بھی پیش رفت کے بارے میں فیصلہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کریں گے۔
سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش ایک مثبت اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ کہتا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جائے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو امید ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے دئیے گئے سخت پیغام کو سمجھے گا اور مثبت رویہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے مثبت ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔