امریکا کا صومالی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ صومالی حکومت کو تسلیم کرے گا جس سے موغا دیشو میں امریکی ہیلی کاپٹر پر 1993 کے خونی حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

ایک اعلی امریکی عہدیدار نے کہا کہ نئے باب کا آ غاز اس وقت ہو گا جب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن دورے پر آئے ہوئے صومالی صدر حسن شیخ محمد کے ساتھ سفارتی اسناد کا تبادلہ کرینگی۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ اس سے جنگ زدہ ملک کو نمایاں عالمی امداد تک رسائی کے لئے راہ بھی ہموار ہو گی۔