مالی سال کی دوسری ششماہی میں گیس کی ویل ہیڈ پرائس میں پانچ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔جے ایس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں آٹھ فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین فیصد کمی بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دوسری ششماہی میں گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
اس سے پہلے اوگرا نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کئی گیس فیلڈز کی ویل ہیڈ پرائس میں ساڑھے نو فیصد تک اضافہ کیا تھا۔