لاہور (جیوڈیسک)تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے شفاف انتخابات کے لئے غیر جانبدار نگران حکومت کے قیام پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں عمران خان نے سید منورحسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات کی بہتری کے لئے انتخابات نا گزیر ہیں۔
ملک جس دلدل میں پھنس چکا ہے اس سے نکلنے کے لئے شفاف انتخابات ضروری ہیں، ایسی نگران حکومت قائم کی جائے جو شفاف الیکشن کرائے۔ عمران خان کی گفتگو سے اتفاق کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے بھی شفاف انتخابات کے لئے غیر جانبدار نگران حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔