رکن اسمبلی منظر امام کا قتل امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ
Posted on January 18, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سندھ کے رہنما محمد علی جعفری اورڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام پر اورنگی ٹاؤن میں قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ان کی گارڈز سمیت ہلاکت پر افسوس و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتدار پر قابض ہوس پرست اور اقتدار کے بھوکے روایتی سیاستدان جو کل تک ایک دوسرے کو پاکستان اور جمہوریت کیلئے سیکوریٹی رسک قرار دے رہے تھے آج اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمہوریت و آئین کے تحفظ کے نام پر یکجا ہوکر ایک بارپھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عوام کو تبدیلی و انقلاب سے محروم رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عوام ان سے بدظن و بیزار ہوچکے ہیں۔
آئندہ انتخابات میں عوام کردار و عمل اور خدمات و کارکردگی کی بنیاد پر سابق صدر پاکستان پرویز مشرف پر اپنے ووٹ کے ذریعے اظہار اعتماد کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کو ہی کامیاب بنائیں گے اور واضح اکثریت سے اقتدار میں لاکر انقلاب کے داعی بن جائیں گے اسی لئے استحصالی حلقے انقلاب و تبدیلی کو سبوتاژ کرنے کیلئے قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے ذریعے امن و امان اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com