جمہوریت کی قیمت ریاست کی تباہی کی صورت ادا نہیں کی جاسکتی، سولنگی اتحاد
Posted on January 18, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد :جمہوریت کی قیمت ریاست کی تباہی کی صورت ادانہیں کی جاسکتی کیونکہ ریاست ہے تو سیاست بھی ہوتی رہے گی اور جب سیاست ہوگی تو جمہوریت بھی آہی جائے گی لیکن اگر خدانخواستہ ریاست کو کوئی ناقابل تلافی نقصان پہنچ گیا تو نہ سیاست باقی بچے گی اور نہ ہی کوئی جمہوریت کا نام لیوا ہوگا۔
پاکستان سولنگی اتحاد کے سربراہ سلیمان سولنگی راجپوت نے کا کہنا ہے کہ روایتی سیاستدانوں نے ذاتی مفادات کے ذریعے قومی مفادات کی سودے بازی کے ذریعے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور عوام کیلئے جینا مشکل ہوچکا ہے اس لئے عوام اب پورے سیاسی نظام کی مکمل اور ہالنگ چاہتے ہیں۔
طاہرالقادری کے لانگ مارچ و دھرنے کی عوامی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اقتدار مافیا کے خلاف متحد ہو رہے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ انقلاب نزدیک ہے اور جمہوریت کے نام پر یکجا ہونے والے لٹیرے آئین کے نام پر انقلاب کو نہیں روک سکیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com