اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکاء کو اخراج تحسین پیش کرتے ہیں :نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
Posted on January 18, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے شرکاء کو اخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو سخت سردی کے موسم میں معصوم بچوں کے ساتھ شریک ہیں اور آنے والا وقت لانگ مارچ کے شرکاء کی قربانیوں کو بھلا نہیں سکیں گے۔
لانگ مارچ کے شرکاء ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے انتخابی عمل کو صاف اور شفاف اور غیر جانبدار بنا کر سٹیٹس کو کے حمائتیوں کے لیے کھلا چیلنج ہے سٹیٹس کو کے نمائندے کبھی بھی عوام کی فلاح و بہبود ،خوشحالی اور عوام کی نمائندگی کو برداشت نہیں کرتے اور عمران خان کا نعرہ اب ہر شہری کا نعرہ بن چکا ہے آنے والے انتخابات میں عمران خان کا کھلا اعلان ہے کہ وہ کسی سٹیٹس کو کے نمائندے کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com