ڈنگہ کی خبریں(محمد بلال احمد بٹ)17-01-2013
Posted on January 18, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ: لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنے میں شریک خواتین،بوڑھے اور بچے سب مبارکباد کے مستحق ہیں،چوہدری محمد اسلم
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)معروف زمیندار،آل پاکستان مسلم لیگ یو کے صدر چوہدری محمد اسلم وسن نے اپنے ٹیلی فون بیان میں طاہر القادری سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے انہوںنے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے کرپشن اورلوٹ مار کے خلاف جہاد کیا اور ثابت قدم رہے اس پر پوری قوم خصوصاً ہزاروں کے مجمع کو جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً بوڑھے،بچے اور خواتین شامل ہیں جو پانچ دن تک سخت سردی اور بارش میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ رہے آخر حکومت وقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا سب کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ مجھے پاکستانی سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ وہ پانچ دن تک پاکستانی خواتین،بوڑھوں،بچوں کا مذاق اڑاتے رہے اور ان کا استحصال کرتے رہے انہوں نے کہا کہ اب وقت دور نہیں جب پاکستان میں انقلاب آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ڈاکٹر محمد طاہر القادری غریبوں کی آواز بن چکے ہیں،آغا سید ذوالفقار الحسینی سجادہ نشین دربار عالیہ باغنور بنی شریف
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی بھر پور حمایت اور حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت آغا سید ذوالفقار الحسینی سجادہ نشین دربار عالیہ باغ نور بنی شریف نے ڈنگہ میڈیا کونسل کے دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری غریبوں کی آواز بن چکے ہیں آج پورا ملک دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ کی زد میں ہیں کوئٹہ سے لیکر پشاور تک اور کراچی سے لیکر مظفر آباد تک پورا ملک جل رہا ہے لیکن حکمرانوںکا انداز گفتگو انتہائی حد تک شرمناک ہے وہ اسلام دشمنی پر اتر آئے ہیں جید عالم دین کا مذاق اڑانا اور ان کو عیسائیت سے تشبیہ دینا ،اسلام کی مقدس دستار ٹوپی کا مذاق اڑانا ،جبکہ حکمرانوکو خود سورت اخلاص تک نہ آتی ہو ایسے حکمرانواں کو حکمرانی زیب نہیں دیتی ،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لاکھوں شرکاء حکومت کو نظر نہیں آرہے حکومت بے حس ہو چکی ہے وفاقی وزراء اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں ،حکومی غنڈوں اور بدمعاشوں کو چاہئے کہ وہ غریبوں ،بچوں او مظلوم عورتوں کی آواز سنے ،ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں ہم عاشقان رسولۖ پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لیے جان کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے ،علامہ طاہر القادری سے کچھ اختلاف ہو سکتے ہیں مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم چوکھٹ مدینہ سے وابستہ غلاموں سے قطع تعلق کرلیں ،غریبوں ،یتیموں ،بیوائوں کے حقوق کی پامالی اس حکومت کا کارنامہ ہے سانحہ کوئٹہ اور اب اسلام آباد کی سڑکوں پر مظلوم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں ،بچوں ،بچیوں ،مائوں ،بہنوں ،بوڑھوں او رشیرخوار بچوں کا کھلے آسمان تلے شدید سردی میں رات گذارنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے لیکن حکمران چاہتے ہیں کہ لوگ سڑکوں پر ہی مریں وہ اپنے محلوں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں وہ صرف جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں عملاً فیصلے آمروں کی طرح کرتے ہیں،اس موقع پرصحافیوں میں رانا قاسم حسنین، نثار مغل،بشارت علی طاہر،بشارت بی ایس ،سید شبیر ہاشمی ،تجمل مکڑ،ڈاکٹر افضال مغل،فتح جنگ وڑائچ،شہروز گوہر ڈار،ڈاکٹر شفیق الرحمان بھٹہ،موجودتھے ،اس موقع پرتحریک منہاج القرآن ڈنگہ زون کے نائب ناظم حکیم عبدالجبار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہیراپور کے معروف زمیندار چوہدری نصر اقبال آف جرمنی کی اپنے وفد کے ہمراہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے اہم ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ہیرا پور کے معروف زمیندار چوہدری نصر اقبال آف جرمنی اپنے وفد کے ہمراہ جس میں سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز ، ریٹائرڈ ڈپٹی چوہدری ولایت خاں چوہان دُلانوالہ ، چوہدری آصف حسین چوہان دُلانوالہ ، چوہدری غلام غوث چوہان دُلانوالہ ، حافظ محمد یوسف ، چوہدری شوکت سپین ، چوہدری احسان حیدر سپین ، چوہدری عادل عباس سپین ، چوہدری فیصل محمد آرائیں ، میاں عمران عزیز ، چوہدری نوشیرواں سپین ، چوہدری مبارک علی سپین نے موضع رنیاں میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں آئندہ انتخابات میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں خصوصی گفتگو ہوئی ، چوہدری نصر اقبال نے کہا کہ جرمنی سے آئندہ الیکشن کے سلسلہ میں وطن واپس آیا ہوں اور حاجی محمد یونین کونسل سمیت حلقہ پی پی 113 کی تما م یونین کونسلوں سے ریکارڈ کامیابی دِلائیں گے اور گاڑیاں بھی فراہم کریں گے ، ہمارا تعلق آپ سے سیاسی نہیں عزت کا رشتہ ہے ، اُنہوں نے کہا انشاء اللہ انتخابات میں تمام سیاسی مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ، ہم نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کر دِیا ہے جس کے مثبت نتائج ملیں گے اِس موقع پر چوہدری نصر اقبال آف جرمنی اور آئے وفد سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے دورانِ گفتگو کہا آپ کا کہنا ہی میرے لیے باعث فخر ہے مجھے ایسے بھائیوں پر ناز ہے کہ جنہوں نے میری الیکشن کمپین شروع کر دِی یہ ایم پی اے شپ میری نہیں ہو گی آپ تمام بھائیوں کی ہو گی ، اُنہوں نے بات کو غالب کے ایک شعر کی نظر کیا کہ ۔۔۔فقط ایک کا ہونے میں حسن بندگی ہے غالب ، جو روز قبلہ بدلتے ہیں وہ بے دِین ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:امرہ کلاں کے معروف زمیندار چوہدری فخر عباس نے اپنی برادری اور دھڑے کے ہرماہ چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ)امرہ کلاں کے معروف زمیندار ، صدر یوتھ ونگ یونین کونسل امرہ کلاں چوہدری فخر عباس نے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی چوہدری اخلاق احمد کی قیادت میں اپنی برادری دھڑے سمیت اپنی رہائشگاہ پر بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا ۔ اِس موقع پر چوہدری سبط حسین ، حاجی رحمت خاں ، بابا نور محمد گجر ، فیض احمد ، سفیان قیصر ، حاجی فضل داد ، چوہدری عامر عباس ، چوہدری مظہر اقبال سپین ، چوہدری رزاق احمد ، حاجی قدرداد ، میاں عرفان ، چوہدری قاسم ، چوہدری ذیشان شانی ، شیراز احمد ، چوہدری وقاص احمد ، چوہدری اسجد ، منور حسین ، میاں محمد عثمان ، ارشد محمود ، ندیم اجمل ، جان الٰہی ، قاسم علی ، علی مجاہد ، چوہدری قمر شہزاد وکی گجر ، اسد چن امرہ سمیت کثیر تعداد موجود تھے، جب مہمانِ خصوصی چوہدری اخلاق احمد رنیاں امرہ کلاں پہنچے تو چوہدری فخر عباس اور اُن کے ساتھیوں نے والہانہ استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ، وقت قوم کی امانت ہے،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے چوہدری فخر عباس کی رہائشگاہ پر حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ، وقت قوم کی امانت ہے اور جہاں پر اُن کا ضمیر مطمئن ہو وہاں وہ ووٹ دیں ، ہم تھانہ کچہری اور تبادلوں کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں ، ہم جھوٹے نعرے نہیں لگاتے ہم عملی اقدامات کرتے ہیں اور خود پر یقین کرنے والے دوستوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پنچائی ، اُنہوں نے کہا کہ خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں اُترے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ لوگوں کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کرینگے۔ ہمارے اِرادے پختہ اور ضمیر مطمئن ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ بھائیوں کی وساطت سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ۔ اِس موقع پر چوہدری فخر عباس نے مزید کہا کہ ہم نے ٹھان لیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں یونین کونسل امرہ کلاں سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو بھر پور کامیابی دِلائیں گے اور کبھی بھی اُنہیں حلقہ پی پی 113 سے مایوس نہیں ہونے دیں گے ، ہم قول و فعل کے پکے ہیں انشاء اللہ چوہدری برادران کے سنگ رنیاں برادران ہمیں بہترین ، ہمدرد اور مخلص ساتھی پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری فخر عباس کا مہمانِ خصوصی چوہدری اخلاق احمد رنیاں کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر گرینڈ ظہرانہ
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ) امرہ کلاں کے معروف زمیندار ، صدر یوتھ ونگ یونین کونسل امرہ کلاں چوہدری فخر عباس نے مہمانِ خصوصی چوہدری اخلاق احمد رنیاں کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر گرینڈ ظہرانہ دِیا جس میں چوہدری قمر شہزاد وکی گجر ڈنگہ ، اسد چن امرہ ، چوہدری سبط حسین ، حاجی رحمت خاں ، بابا نور محمد گجر ، فیض احمد ، سفیان قیصر ، حاجی فضل داد ، چوہدری عامر عباس ، چوہدری مظہر اقبال سپین ، چوہدری رزاق احمد ، حاجی قدرداد ، میاں عرفان ، چوہدری قاسم ، چوہدری ذیشان شانی ، شیراز احمد ، چوہدری وقاص احمد ، چوہدری اسجد ، منور حسین ، میاں محمد عثمان ، ارشد محمود ، ندیم اجمل ، جان الٰہی ، قاسم علی ، علی مجاہد بھی ظہرانہ کی پروقار تقریب میں شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواحی موضع بھکھی میں ماں باپ کے گھر آئی شادی شدہ حاملہ خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
منڈی بہائوالدین(محمد بلال احمد بٹ)نواحی موضع بھکھی میں ماں باپ کے گھر آئی شادی شدہ حاملہ خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے علاقہ بھکھی شریف کے رہائشی محمد ارشد کے گھر رات گئے نامعلوم افراد داخل ہوئے اور گھر میں سوئی ہوئی اس کی شادی شدہ بہن سعدیہ زوجہ فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،مقتولہ چار ماہ کی حاملہ بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :متحرک نوجوان اور نور شاہ لوورز کونسل کے چیئر مین شاہد عباسی سائوتھ افریقہ سے گذشتہ روز ڈنگہ پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)متحرک نوجوان اور نور شاہ لوورز کونسل کے چیئر مین شاہد عباسی سائوتھ افریقہ سے گذشتہ روز ڈنگہ پہنچ گئے ہیں وہ اپنے محبوب لیڈر سید نور الحسن شاہ کی الیکن مہم کے سلسلہ میں پاکستان آئے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف پولیس تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف پولیس تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج بتایا گیا ہے کہ محمد نصیر نے لین دین کے عوض محمد بنارس کو جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :قاضی حسین احمد کی یاد میں الحسین میرج ہال ڈنگہ میں بیس جنوری بروز اتوار کو تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)جماعت اسلامی ڈنگہ کے زیر اہتمام سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں الحسین میرج ہال ڈنگہ میں بیس جنوری بروز اتوار کو تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں حافظ سلیمان بٹ و دیگر جماعت اسلامی کے راہنما شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: شاہد حسین شمریز اور خضر وغیرہ نے محمود کے گھر داخل ہوکر اسے مارا پیٹا اور زخمی کر دیا ،مقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)نواحی گائوں بھائو گھسیٹ پور میں شاہد حسین شمریز اور خضر وغیرہ نے محمود کے گھر داخل ہوکر اسے مارا پیٹا اور زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہائو الدین کے سالانہ انتخابات مکمل
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمدبٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہائو الدین کے سالانہ انتخابات مکمل،محمود پرویز رانجھا ایڈووکیٹ صدر اور شوکت علی گوندل جنرل سیکرٹری منتخب ہ گئے،جس میں546میں سے484وکلاء نے اپنے ووٹ کاحق استعمال کیا محمود پرویز رانجھا نے243ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل وفد حیات بوسال ایڈووکیٹ نے232ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کی نشست پر شوکت علی گوندل ایڈووکیٹ نے290ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل شہزاد اختر تارڑ188ووٹ حاصل کئے کامیاب ہونے والے وکلاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اورمٹھائی تقسیم بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:این اے106میں جس کا جی چاہے کائرہ کے مقابلہ میں الیکشن لڑ کر دیکھ لے انہیں بری طرح شکست ہو گی،چوہدری شبیر بلہڑ
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)پیپلز پارٹی ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر بلہڑ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے106میں جس کا جی چاہے قمر زمان کائرہ کے مقابلہ میں الیکشن لڑ کر دیکھ لے انہیں بری طرح شکست ہو گی،کیونکہ چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے حلقہ این اے106 میں ایک بہت بڑا پراجیکٹ سوئی گیس سمیت بے شمار کروائیں ہیں اور ہر گھرمیں سوئی گیس جل رہی ہے،انہوں نے بلا تفریق کام کروا کر عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے،جس کی وجہ سے آج بھی وہ حلقہ این اے106 کے فیورٹ ہیں چوہدری شبیر بلہڑ نے کہا ہے کہ سید نور الحسن شاہ کیا وزیرعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی آکر حلقہ این اے106 سے الیکشن لڑکر اپنا شوق پورا کر لیں حلقہ کی غیور عوام انہیں بری طرح شکست سے دوچار کر کے بھگا دے گی انشاء اللہ چوہدری قمر زمان کائرہ دوبارہ الیکشن جیت کر مزید میگا پراجیکٹ حلقہ کو دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اسلامک ایشین کالج آف مینجمنٹ سائنسز ڈنگہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ اور سرگودہا یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)اسلامک ایشین کالج آف مینجمنٹ سائنسز ڈنگہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ اور سرگودہا یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اور ڈنگہ میں اچھی روایات کا حامل ہے اور عرصہ سے بہترین نتائج دے رہا ہے چند دن بیشتر اسلامک ایشین کالج کے متعلق حقائق کے منافی خبریں چھپ گئی تھیں کالج و انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسلامک ایشین کالج برائے طلبہ اور طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ کیمپس کا اہتمام کیا ہے،جس سے علاقہ بھر کی طالبت اور طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور طلبہ و طالبات نتائج بھی مسلسل تین سال سے بہتر آرہے ہیں اسلامک ایشین کالج آف مینجمنٹ سائنز ڈنگہ کے چیف ایگزیکٹو امان الحق نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سے کالج کے ماحول کو بہتر بنایا اور کولیفائیڈ اساتذہ کو اہمیت دی جس کی بناء پر عرصہ سے کالج کا رزلٹ 100فیصد آرہا ہے اور آئندہ بھی اپنے کالج کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اسلامک ایشین کالج آف مینجمنٹ سائنسز کو انٹر امتحان کے داخلوں کا گوجرانوالہ بورڈ کی طرف سے سنٹر مقرر کر دیا گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)ڈنگہ اور علاقہ میں اچھی روایات کا حامل ادارہ اسلامک ایشین کالج آف مینجمنٹ سائنسز کو انٹر امتحان کے داخلوں کا گوجرانوالہ بورڈ کی طرف سے سنٹر مقرر کیاگیا ہے۔
۔
ڈنگہ :لانگ مارچ پر ممکنہ حملے کا خطرہ،تمام سرکاری ادارے الرٹ ر
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)لانگ مارچ پر ممکنہ حملے کا خطرہ،تمام سرکاری ادارے الرٹ رہے،رکھ پبی سرکار کھاریاں کی فضائی نگرانی،تفصیلات کے مطابق ڈی سی او گجرات نوازش علی نے صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ہائی الرٹ خطرے کے پیش نظر پولیس، 1122 ریسکیو،ٹی ایم ایز،محکمہ صحت،بم ڈسپوزل،دیگر محکموں کو ریڈ الرٹ کر دیا تھا،انہوں نے کہا کہ چودہ جنوری کو لانگ مارچ پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر جی ٹی روڈ کے تمام لنک روڈ کو بند کر دیا گیا تھا،ڈی سی او نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے لانگ مارچ کو روکنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی البتہ حفاظتی انتظامات کیلے اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ْذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت عوام کو جدید طبی سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،میاںطارق محمودایم پی اے
ڈنگہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور اس تنظیم سے کثیر تعداد میں مریضوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ نے سرکاری ہسپتالRHCمیں لاکھوں روپے صرف کر کے مشینری کو بحال کیا اور ایکسرے فلمیں بھی فراہم کیں جو کہ ایک بہت کام ہے، ہم تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ میں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرخالد فیض سے کہوں گا کہ وہ ڈنگہ اور علاقہ کی سہولت کیلئے آر ایچ سی ڈنگہ میں میْڈیکل رپورٹ کیلئے احکامات جاری کریں،میڈیکل رپورٹ کیلئے کھاریاںجانا پڑتا ہے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو جدید طبی سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادار ہ ہو اس کو بنانے سنوارنے میں ہم سب کا کردار ہونا چاہیے اور اس کی حفاظت ہر آدمی پر اسی طرح ہے جس طرح وہ اپنے گھر کی دیکھ بحال اور حفاظت کرتا ہے میں ایکبار پھر انجمن بہبودی مریضاں کے تمام عہدیداران ممبرا ن اور معاونت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال ہی حلقہ پی پی113کے حقیقی معنوں میں نمائندہ ہیں ،محمد عارف ڈار سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ و سابق صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ محمد عارف ڈار نے کہا ہے کہ ہماری پوری ٹیم اور پارٹی کی خواہش ہے کہ چوہدری جعفر اقبال حلقہ پی پی 113مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کا الیکشن لڑ کر ایم پی اے بنیں ان کیلئے ہمارا تن من دھن چوہدری جعفر اقبال کیلئے حاضر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طاہر رفیق ڈار کی جانب سے چوہدری جعفر اقبال کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال ہی حلقہ پی پی113کے حقیقی معنوں میں نمائندہ ہیں انہوں نے حلقہ پی پی 113 میں کروڑوں روپے کے فنڈز منظور کروا کرکام کروائے ہیں،ہماری تمام پارٹی اپنے محبوب لیڈر چوہدری جعفر اقبال کو کامیاب کروانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہیں،اس موقع پر چوہدری شہریار اسلم،عبدالحفیظ بھٹی،طارق قریشی،لیاقت قریشی،شیخ سہیل نذیر،سید عرفان علی شاہ،سابق کونسلر شبیرمغل،ٹھیکیدارمنور حسین مغل،محمد اسلم چوہان،چوہدری فیاض احمد،چوہدری بشیررانگھڑ،احسان عرف پپو،محمد اکرم عرف پپو،میاں محمد اکرم دربار قلندریہ،ماسٹرصفدر حسین،مولوی محمد شریف لوہارو دیگر افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع مٹوانوالہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)موضع مٹوانوالہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق،تفصیلات کے مطابق علی رضا چوہان اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈنگہ سے گجرات جا رہا تھا کہ مٹوانوالہ مسجد گلزار مدینہ کے قریب سامنے سے آنے والا محمد حیات سڑک عبور کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں حاجی محمد حیات شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عزیز بھٹی ہسپتال گجرات پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے گائوں چک محمود میں ڈکیتی ،مسلح افراد لاکھوں روپے کے مالیتی زیورات،نقدی،موبائلز لے اڑے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ کے گائوں چک محمود میں ڈکیتی ،مسلح افراد لاکھوں روپے کے مالیتی زیورات،نقدی،موبائلز لے اڑے،مقدمہ درج،تھانہ ڈنگہ کے علاقہ موضع چک محمود میں شہباز احمد کے گھر مسلح افرد گھس آئے اور گھرمیں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور سیف الماریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ ڈنگہ پولیس نے شہبازاحمد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت صحیح ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی113کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحیح ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور حلقہ میں کروڑوں کے فنڈز جاری کر کے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں ہم نے حلقہ 113میں بلا تفریق کام کرائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں طاہر رفیق ڈار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں کیا،انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ پی پی113میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اپنے دھڑے اور مخلص ساتھیوں کا ہر جگہ پر تحفظ کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دیئے گئے کروڑوں کے فنڈزسے حلقہ پی پی113میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور ٹھیکیدار کو کہہ دیا ہے کہ وہ نیک نیتی سے کام کریں میٹریل پرکوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی113کے لئے وزیرعلیٰ سے مزید فنڈزکی سفارش کی ہے جبکہ انہوں نے قبول کر لی ہے،انشاء اللہ وہ فنڈز بھی نیک نیتی سے لگائیں گے،اس موقع پر چوہدری شہریار اسلم،محمد عارف ڈار،لیاقت قریشی،طارق قریشی،سیدعرفان علی،ماسٹر صفدر حسین،شبیر مغل،شیخ سہیل نذیر،چوہدری بشیراحمد رانگھڑ،احسان عرف پپو،اکرم عرف پپو،منور حسین مغل،مولوی شریف لوہار،عبدالحفیظ بھٹی،چوہدری فیاض احمد،طاہر رفیق ڈار و دیگر افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:لانگ مارچ کے باعث جی ٹی پر واقع پیٹرول پمپس بند رہے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)لانگ مارچ کے باعث جی ٹی پر واقع پیٹرول پمپس بند رہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع گجرات کوآنے والے آئل ٹینکروں کو بھی روک لیا گیا تھا جس کے باعث گجرات میں پیٹرول کی قلت رہی جس پر شہریوں نے مختلف جگہوں پر روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنے دیئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی پورے ملک میں آمد مصطفیۖ مرحبا کی گونج سنائی دینے لگی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی پورے ملک میں آمد مصطفیۖ مرحبا کی گونج سنائی دینے لگی،ڈنگہ شہر میں ہر مسجد میں روزانہ میلاد مصطفی کے سلسلہ میںعلماء کرام خطاب فرمائیں گے،شہر کو12ربیع الاول کے روز دلہن کی طرح سجایا جائے گا گلی محلوںکو بھی رنگ برنگی جھنڈیوں سے آراستہ کیا جائے گا،اس موقع پر الحاج محمدصادق بٹ،ناظم محمد حبیب بسوی،میاں طارق محمود ایم پی اے،چوہدری جعفر اقبال،سید نور الحسن شاہ،میاں خالد رفیق،چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں،شاہد محمود بٹ،چوہدری پرویز گجر،محمد عمران بھٹی،چوہدری ساجد محمود،ملک اعجاز احمد،چوہدری اقبا ل منج،میاں طارق ڈھلیان،ماجد حسین کمبوہ،ریاض احمدجٹ گوندل،ٹھیکیدار شوکت علی،تجمل جاوید،شیخ رضوان خلیل،ٹھیکیدار رشیداحمد،محمد اتفاق زرگر،حاجی رزاق،حاجی سرور صراف،علی اسلم صراف،نوید احمدملک اور طارق قریشی نے کہا ہے کہ آمد مصطفی مرحبا مرحبا کی صدائٰن ازل سے ابد تک جاری رہیں گی،آپۖ کی آمد سے کائنات کا ذرہ ذرہ چمک اٹھا،ظلمت و تاریکی کے سیاہ بادل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے اور انسانیت کونئی زندگی ملی، انہوں نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمۖ تمام جہانوں کے لیے باعث رحمت بن کر تشریف لائے،خالق کائنات نے آپۖ کے ذکرکو پسند فرماتے ہوئے اس قدر بلند کیا کہ قیامت تک آپۖ کی رسالت کا ڈنکا بجتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری طارق محمود مہر نے ایک ہفتہ کا ساہیوال کا وزٹ کیا
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس ڈسٹرکٹ گجرات کے وائس چیئر مین کاتب اخبار لاہور کے رپورٹراور ہفت روزہ نئے حقائق کے مارکیٹنگ مینجر چوہدری طارق محمود مہر نے ایک ہفتہ کا ساہیوال کا وزٹ کیا،پاکستان کے نامور ثناء خوان مصطفی اور خوبصورت آواز کے مالک محمد صدام چشتی آف ساہیوال نے طارق مہر کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی ،طارق مہر کا ساہیوال پہنچنے پر معروف ثناء خواںمحمد فرحان خالد، حسن رضا شاہد،محمد شہباز رضا فریدی اور دیگر دوستوںنے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا اور ہمیں فخر ہے کہ چوہدری طارق محمود مہر نے ساہیوال کی سرزمین پر قدم رکھا جنہوں نے اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکالا۔طارق مہر نے ایف ایم 105ساہیوال کے آفس کا بھی وزٹ کیا،جہاں پر صدام حسین چشتی کے بھائی احتشام چشتی نے ان کو ویلکم کیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری طارق مہرنے کہا کہ ساہیوال ایک پر امن شہر ہے یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں یہاں کے لوگوں میں بہت خلوص اور پیار ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com