محکمہ سوئی گیس گجرات کی پھرتیاں ،غریب صارفین ڈیمانڈنوٹس کی رقم جمع کروانے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم

کنجاہ( محمد بلال احمدبٹ)محکمہ سوئی گیس گجرات کی پھرتیاں ،غریب صارفین ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروانے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم۔تفصیلات کے مطابق کنجاہ اوراس کے گردونواح کے جن صارفین نے 2010میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے۔سیاسی سفارش نہ رکھنے اورمحکمہ کے اہلکاروں کے ساتھ مک مکانہ کرنے کی وجہ سے محروم ہیں۔جبکہ جن صارفین نے 2012میں ڈیمانڈنوٹس جمع کروائے تھے محکمہ سوئی گیس گجرات کے اہلکاروں نے سیاسی سفارشات اورمک مکاکرنے کی بناء پران کی سروسز اور میٹر لگا دئیے ہیں۔

عام صارفین دفترسوئی گیس گجرات کے دھکے کھانے پرمجبورہیں اوران کاکوئی پرسان حال نہیں۔اورمذکورہ دفترکے آفیسران بھی اپنی نوکری پکی کرنے کے چکرمیں ہیں اوروہ یہ بھول چکے ہیں کہ انہوں نے ایک دن اللہ تعالی کے حضورجوابدہ ہوناہے۔اوروہ صرف سیاسی لوگوں کو خوش کرنے کے چکرمیں راتوں رات میٹر لگا رہے ہیں۔علاقہ کی ممتاز شخصیات علی حسن۔سیٹھ خالد محمود ۔سیٹھ محمد افضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہاں کے آفیسران کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ایماندار فرض شناش آفیسران کو تعینات کیا جائے جس سے عام صارفین کے بھی میٹر لگ سکیں۔