دوران زچگی اموات میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں پہلے جبکہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے
Posted on January 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)دوران زچگی اموات میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں پہلے جبکہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے زچگی کے دوران اموات کو روکنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کر نا ہو اگا مرسی کور اپنے اہداف کو کامیابی سے مکمل کررہی ہے محکمہ صحت اور مرسی کور ملکر روٹ لیول پر کام کر رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار مرسی کور کے پراجیکٹ منیجر شعیب احمد اور ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری نے بھمبرمیں مرسی کور کے زیر اہتمام سیونگ مدر ان کمیونٹی ڈسٹرکٹ ڈائیلاگ فورم کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دوران زچگی لوگوں کو شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ماں اور بچہ اکثر اوقات زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
ان اموات میں نااہل غیر تربیت یافتہ افراد سے ڈلیوری کروانا شامل ہے انہوں نے کہاکہ معاشرے کے اندر شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ حاملہ خواتین اپنی ڈلیوری تربیت یافتہ اور میعاری سہولیات والی جگہ سے کروائیں غیر معیاری اور روایتی طریقوں سے ڈلیوری کرواتے وقت خون کے معمولس ے زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اموات واقع ہو جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ
مرسی کور محکمہ صحت کیساتھ ملکر ڈسٹرکٹ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر زچگی کے دوران اموات کی روک تھام کیلئے کام رہی ہے پاکستان کے اندر مرسی کور اپنے اہداف کامیابی سے مکمل رہی ہے میٹنگ میں لیڈی ڈاکٹر شاہینہ طفیل ،ڈاکٹر طارق شاکر ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری غلام احمد ،حافظ محمد یسین ،AEOچوہدری محمد اکرم ،نازیہ نذیر ،شازیہ بٹ ،ڈاکٹر ریاض،ناصر محمود،پرویز اختر ،ناصرہ بی بی شیراز احمداور دیگر نے شرکت کی۔