کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سو سے زائد قتل کے الزامات میں دوسال قبل گرفتار کئے جانے والے اجمل عرف پہاڑی کو رہا کردیا گیا ہے۔
ایک سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں اجمل عرف پہاڑی کو دو سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم چار ماہ قبل تمام مقدمات میں بری ہونے کے بعد نقص امن کی دفعہ سولہ ایم پی او کے تحت اجمل عرف پہاڑی کو جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔
ایک ماہ قبل نظر بندی کا حکم نامہ ایکسپائر ہوا جس کے بعد حکم نامے میں توسیع نہیں کی گئی اور گذشتہ شب اجمل عرف پہاڑی کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔