ویمنز کرکٹ(جیوڈیسک) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے میچز ممبئی سے کٹک منتقل کردیے گئے ہیں۔ اٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس فیصلے کا اعلان جلد کرے گی۔ شیوسینا کے دھمکیوں کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ممبئی میں کھیلنا نامکمن ہوگیا تھا۔
سیکیورٹی خدشات کے سبب آئی سی سی ایونٹ کو متحدہ عرب امارات اور سری لنکا منتقل کرنے پر غور کررہا تھا تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ایونٹ کو بھارت میں ہی کرایا جائے گا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچز ممبئی سے کٹک منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ گروپ اے کے میچز ممبئی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف اکتیس جنوری کو کھیلے گی۔