تیسرا ون ڈے : بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

India Beat England

India Beat England

تیسرا ون ڈے (جیوڈیسک) بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔ رانچی کے ایچ ایس سی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم ایک سو پچپن پر ڈھیر ہوگئی۔ جو روٹ انتالیس، این بیل اور ٹم بریسنن پچیس ، پچیس رنز بنا سکے۔

رویندرا جڈیجا نے تین ، اشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیے۔ جواب میں مین آف دی میچ ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کوہلی ستتر رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ گوتھم گمبھمیر تینتیس اور یوراج سنگھ نے تیس رنز بنائے۔