ڈنگہ کی حبریں 19.01.2013

ڈنگہ: ڈاکٹر طاہر القادری پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،محمد اسلم چشتی

ڈنگہ( محمدبلال احمدبٹ )ڈاکٹر طاہر القادری پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ کرپٹ حکمرانوں کے ٹولے کو سب سے پہلے کس نے سپورٹ کیا اور ان کی حکومت کو مضبوط کیا ۔ کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت ایک صوبے پر حکومت کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے راہنما محمد اسلم چشتی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے کون عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔ عوام کو سب معلوم ہے ۔ جب اپنے مفادات پر ضرب پڑی تو سب جماعتوں کو جو کبھی اکٹھی نہ ہوئیں تھیں کو رائے ونڈ میں اکٹھا کر لیا یاد کیجئے کہ ان حکمرانوں کے ساتھ میثاق جمہوریت کس نے کیا تھا جس کا انہوں نے پاس بھی نہ رکھا اور یہ بغلیں بجاتے رہ گئے تھے ۔ تنقید کرنے والوں کا مک مکا قوم کے سامنے فاش ہوا تو وہ الزامات کے ڈونگرے برسانے لگے ۔ تنقیدی لوگ یہ بتائیں کہ انہوں نے اب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی ، لاقانونیت ‘ دہشت گردی اور دیگر قوم کو لا حق مسائل کے لئے کیا اقدامات کئے ۔ کون سا لانگ مارچ کیا کون سا دھرنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فرد واحد ، مرد حق ڈاکٹر طاہر القادری نے لاکھوں لوگوں کا لانگ مارچ بغیر توڑ پھوڑ کے کر کے دنیا بھر کو پاکستانی قوم کے امن پسند ہونے کا ثبوت دیا ۔ کیا تنقیدی ذہن رکھنے والے ایسا کر سکتے ہیں ۔ کبھی نہیں یہ صرف ایسا سوچ سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مینوں کے 3رکنی وفد کی حاجی ٹریولز ڈنگہ پر آمد
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مینوں کے 3رکنی وفد کی حاجی ٹریولز ڈنگہ پر آمد ۔ حج و عمرہ سروسز کی بہترین فراہمی پر حاجی شاہد بٹ کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم چوہدری صفدر وڑائچ ، چوہدری خالد وڑائچ اور چوہدری قیصر پر مشتمل 3 رکنی وفد نے حاجی ٹریولز پر حاجی شاہد محمود بٹ سے ملاقات کی ۔ وفد نے حاجی ٹریولز ڈنگہ کی حج و عمرہ سروسز کی بہترین فراہمی پر چیف ایگزیکٹو حاجی شاہد محمود بٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تعریف کی ۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ سعودی عرب میں حاجی ٹریولز کی پارٹنر شپ شرکة مجموعہ النجد بہترین ساکھ کی حامل کمپنی ہے ۔ ہم پاکستان روانگی سے قبل ان کے ڈائریکٹران چوہدری صغیر احمد ‘ چوہدری نجیب احمد اور چوہدری عجائب سے بھی ملاقات کر کے آئے ہیں ۔ اب ہم خصوصی طور پر ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ کو مبارکباد دینے آئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میلاد کمیٹی گلی مرزا مقصود احمد کو عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سجانے کا کام تیزی سے جاری ہے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) میلاد کمیٹی گلی مرزا مقصود احمد کو عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سجانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ گلی کو دلہن سے بھی خوبصورت سجایا جائے گا ۔ گلی کو سجانے میں محمد عمران ، ملک قاسم محمود، خضر حیات ، وقار غضنفر ، محسن مقصود ، حاجی زریاب ارشد شفنان عدیل ، علی سفیان ، محمد عرفان ، مبشر اقبال ،ذیشان ظفر، بلال ندیم ‘حمزہ مصطفائی سمیت دیگر نوجوان دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جمہوریت اور آئین کا شور مچاتے مچاتے غیر جمہوری فیصلے کر دیئے،خالداقبال، بائو محمد افضل،ملک طاہر یوسف اعوان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) جمہوریت اور آئین کا شور مچاتے مچاتے غیر جمہوری فیصلے کر دیئے ۔ چور ‘ ڈاکو ‘ لٹیرے ‘ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ قادری صاحب کے کنٹینر میں پہنچتے ہی محترم ہو گیا ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن خالد اقبال ‘ کارکن تحریک نجات ن لیگ ‘ باؤ محمد افضل اور ملک طاہر یوسف اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی ۔ عوام کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے کو کہا حکومت کو ڈیڈ لائن بھی دی حسینیت اور یزیدیت کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا اور خود بقول ان کے حسینی یزیدی قرار دیا انہی کے ساتھ معاہدہ اسلام آباد کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میرے تمام صحافی دوست اچھے ہیں،ڈاکٹر اعجاز احمد بانی پریس کلب ڈنگہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) بانی پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے تمام صحافی دوست اچھے ہیں ۔ ہمیشہ بہترین صحافت کو فروغ دیا۔ ذاتی جیب سے خرچ کر کے عوامی فلاحی منصوبہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ جرات مند ساتھیوں کے ساتھ پر فخر ہے ۔ سابق صدر محمد شریف چشتی نے کہا کہ تمام عہدیداران کو بھرپور مبارکباد دیتا ہوں پریس کلب کے لئے میرا تعاون ہر وقت حاضر ہو گا ۔ سلیم عابد سینئر نائب صدر نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں ۔ ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران نئے جوش و ولولہ کے ساتھ پریس کلب کو بھرپور طریقے سے متحرک کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق کونسلر شیخ خلیل احمد ( فیصل ہوٹل والے ) کے صاحبزادے شیخ رضوان خلیل 25 جنوری کو سہرہ باندھ لیں گے
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) سابق کونسلر شیخ خلیل احمد ( فیصل ہوٹل والے ) کے صاحبزادے شیخ رضوان خلیل 25جنوری کو سہرہ باند لیں گے ۔ ان کی بارات منڈی بہاؤالدین جائے گی ۔ دعوت ولیمہ کی بری تقریب 26جنوری کو ملن میرج ہال پر منعقد ہو گی ۔ جس میں علاقہ بھر سے سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی ‘ صحافتی شخصیات معززین علاقہ اور شیخ برادری کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب ڈنگہ ( قائم شدہ 1967ء ) کے سالانہ انتخابات کا انعقاد میاں محمد اشرف سرپرست اعلیٰ ، شیخ محمد جاوید نذیر صدر ، حکیم عبدالجبار جنرل سیکرٹری منتخب
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پریس کلب ڈنگہ ( قائم شدہ 1967ء ) کے سالانہ انتخابات کا انعقاد میاں محمد اشرف سرپرست اعلیٰ، شیخ محمد جاوید نذیر صدر ، حکیم عبدالجبار جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات کے روز پریس کلب ڈنگہ کا اجلاس الیکشن کمشنر سید عرفان علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ انہیں کسی بھی عہدے کے لئے کسی امیدوار کی طرف سے درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ جس کے بعد اتفاق رائے سے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد نے عہدیداران کا اعلان کیا جس کے مطابق بانی ڈاکٹر اعجاز احمد ( نوائے وقت ) ، سرپرست اعلیٰ میاں محمد اشرف ( دی نیشن ) شیخ حاجی محمد جاوید نذیر ( جنگ و جیو ٹی وی ) ، سینئر نائب صدر محمد سلیم عابد ( ٹائمز آف ڈنگہ )، نائب صدر راجہ احسان الرحمن ( اوصاف ) ، جنرل سیکرٹری حکیم عبدالجبار ( روزنامہ چیلنج انٹرنیشنل ) ، جوائنٹ سیکرٹری مرزا ارشد علی ( دن ) ، فنانس سیکرٹری سید عرفان علی شاہ ( انصاف ) ‘ نشرواشاعت سیکرٹری ملک اعجاز حسین ( وقت ٹی وی ) ، چیئرمین مجلس عاملہ ڈاکٹر محمد الیاس ( خبریں ) ہوں گے ۔ جبکہ ممبران میں محمد شریف چشتی ( خبریں ، محمد ندیم قادری ( اوصاف ) ، زاہد حنیف چوہدری ( اپنا نیوز ٹی وی ) ، امجد بھٹہ ( اپنا دیہات ) ، شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محفل ذکر حبیب ۖ بسلسلہ عید میلاد النبی ۖ 21جنوری بروز سوموار مسجد گلزار حبیب محلہ شاہ تکیہ ڈنگہ میں منعقد ہو گی
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) محفل ذکر حبیب ۖ بسلسلہ عید میلاد النبی ۖ 21جنوری بروز سوموار مسجد گلزار حبیب محلہ شاہ تکیہ ڈنگہ میں منعقد ہو گی ۔ صدارت ممتاز روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف الحاج پیر سید محمد کبیر علی شاہ کریں گے جبکہ پیر احمد مصطفین حیدر شاہ خصوصی شرکت کریں گے ۔ محفل کا انعقاد بزم چوراہی انٹرنیشنل ڈنگہ نے کیا ہے ۔ محفل میں سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔ محفل بعد از نماز عشاء منعقد ہو گی ۔ محفل کی نقابت ڈاکٹر قیصر گوہر چوراہی کریں گے ۔
ڈنگہ :سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود کاپنجاب کالونی منڈی بہاؤالدین روڈ کا دورہ
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود کا پنجاب کالونی منڈی بہاؤالدین روڈ کا دورہ ۔ ترقیاتی کام شروع کرانے کا وعدہ ۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ نے گزشتہ روز ایڈیٹر ہفت روزہ ڈنگہ پوسٹ سید شبیر ہاشمی کے ہمراہ پنجاب کالونی منڈی بہاؤالدین روڈ کا دورہ کیا ۔ دورہ کے موقع پر سید شبیر ہاشمی نے انہیں مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ جن میں پرائمری سکول ‘ مین گلی اور نالیوں کی تعمیر شامل تھی ۔ میاں امجد محمود نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ان منصوبوں پر کام شروع کروا دیں گے ۔ اس موقع پر اہل محلہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نونانوالی اڈے والی غوثیہ مسجد میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد ہوا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نونانوالی اڈے والی غوثیہ مسجد میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد ہوا ۔ جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ علامہ طیب بشیر خطیب اعظم قلعہ دیدار سنگھ نے کیا ۔ نظامت کے فرائض مولانا حافظ محمد رمضان نے سر انجام دیئے ۔ کاروائی کا باقاعدہ آغاز بعد از نماز عشاء کیا گیا ۔ تلاوت کلام پاک قاری عمران صفی جبکہ نعت رسول مقبول ۖ غلام جیلانی اور عمران نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا محمد آصف عمران فاروقی خطیب اعظم منڈی بہاؤالدین سیرت طیبہ پر خطاب فرمایا ۔ جبکہ حضرت علامہ مولانا صاحبازدہ طیب بشیر نے میلاد مصطفی پر سیر حاصل خطاب فرمایا اور لوگوں کے دلوں کو عشق مصطفی سے منور فرمایا ۔ اختتام پر حاضرین میں وسیع لنگر تقسیم کیا گیا ۔ انتظام محمد اختر خلیفہ طارق محمود’ ملک عابد حسین ‘ قاری محمد اشرف ‘ میاں غلام احمد’ غلام جیلانی ذکی احمد ‘ ڈاکٹر غلام شبیر ‘ جنید احمد ‘ علی رضا اور ممبران میلاد فورس نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گلی قیصر اسحاق اور مرزا شاہد علی والی کی تعمیر تیزی سے جاری ہے
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) گلی قیصر اسحاق اور مرزا شاہد علی والی کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ گلی میاں طارق محمود کی گرانٹ سے قیصر اسحاق مغل اور مرزا شاہد علی کی کاوشوں سے شروع کی گئی ہے ۔ گلی پر 6لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ گلی کی تعمیر پر اہل گلی نے میاں طارق محمود ‘ قیصر اسحاق مغل اور مرزا شاہد علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دو روز میں ہونے والی ہلکی بارش کے سبب سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) گزشتہ دو روز میں ہونے والی ہلکی بارش کے سبب سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ تا ہم خشک سردی کا خاتمہ ۔ تفصیلات کے مطابق 2 ہفتے قبل 50سالہ ریکارڈ توڑ سردی کے بعد موسم میں سردی کا عنصر قدرے کم ہو گیا تھا ۔ تا ہم گزشتہ 2 روز میں ہونے والی بارش کے سبب موسم پھر سرد ہو گیا ہے ۔ لیکن خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اس سے بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری محمد انصر آف دیدڑ کی صاحبزادی اور صحافی و کالم نویس چوہدری مدثر حسین دیدڑ کی چچا زاد بہن انتقال کر گئیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز مسلم لیگی کارکن چوہدری محمد انصر آف دیدڑ کی صاحبزادی اور صحافی و کالم نویس چوہدری مدثر حسین دیدڑ کی چچا زاد بہن انتقال کر گئیں ۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز موضع دیدڑ میں ادا کی گئی ۔ جس میں سید فیض الحسن شاہ کلیوال سیداں ‘ مسلم لیگی راہنما چوہدری تنصر اقبال کوٹلی شاہ جہانیاں ‘ چوہدری محمد عارف صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع جھنگ سمیت ن لیگی کارکنان ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ صحافتی ‘ مذہبی شخصیات معززین علاقہ سمیت کثیر تعداد افراد نے شرکت کی ۔ ختم قل آج بروز ہفتہ 9بجے سے 11بجے تک جامع مسجد دیدڑ میں پڑھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عید بازار میں واقع کشمیر بکڈپو میں چوری کی واردات
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) عید بازار میں واقع کشمیر بکڈپو میں چوری کی واردات ۔ نا معلوم چور شٹر توڑ کر 70 ہزار الیت کے کالنگ کارڈز اور نقدی لے اڑے ۔ وادات رات 10 بجے کے قریب ہوئی ۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات 10 بجے کے قریب نا معلوم چور عید گاہ کی دکانوں میں واقع کشمیر بکڈپو کا شٹر توڑ کر اندر موجود کالنگ کارڈز اور نقدی لے اڑے ۔ مالک دکان محمد نعیم ڈار کے مطابق آج جمعہ کے باعث عصر کے وقت دکان بند کر کے گھر چلاگیا تھا اور اندر 35 ہزار کے لگ بھگ کالنگ کارڈز اور اتنی ہی دن کی سیل نقدی کی صورت میں موجود تھی ۔ سٹی انچارج چوکی ڈنگہ چوہدری اعجاز احمد پولیس ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ اس روڈ پر چوکیدار کی موجودگی کے باوجود نا معلوم چور دلیری سے چوری کی واردات کر کے فرار ہو گئے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ۔۔

ڈنگہ : ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ہم جو بھی کام کرتے ہیں نیت سے کرتے ہیں ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) سابق تحصیل ناظم ‘ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات ندیم اصغر کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا لوگوں کے ساتھ عزت کا تعلق ہے ۔ ہم نے کبھی لوگوں سے ترقیاتی کاموں کا رشتہ نہیں رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 106میں 16سال تک لوگ جھوٹ بولتے رہے کہ گیس آ رہی ہے گیس آ رہی ہے ۔ مگر بالآخر ہم نے ہی آ کر گیس آپ لوگوں کو فراہم کی ہے ۔ ہمیں کوئی انوکھی نمائندگی تو نہیں ملی جو ہم نے اتنے بڑے بڑے کام کروائے ۔ ہمیں بھی وہی نمائندگی ملی ہے جو پہلے بھی یہاں سے لوگوں کو ملتی رہی ہے مگر انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلیوال سیداں والے بھی یہاں سے منتخب ہوئے ان کی بھی دو دفعہ حکومت رہی مگر انہوں نے تو اپنے گاؤں کو بھی سوئی گیس نہیں دی ۔ مگر ہم تو امرہ تک بھی گیس لے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقیاتی کام کرنے کا شوق ہے اور ہم یہ کام اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں تک ابھی تک گیس نہیں پہنچی اگر وہ مزید 20سال انتظار کرنا چاہتے ہیں تو بے شک قمر زمان کائرہ کے علاوہ کوئی اور نمائندہ منتخب کریں ۔ ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ہم جو بھی کام کرتے ہیں نیت سے کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال انتہائی منجھے ہوئے اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، اجمل شہزادآف ٹوپہ عثمان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نوجوان کارکن اجمل شہزاد آف ٹوپہ عثمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال انتہائی منجھے ہوئے اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔ حلقہ پی پی 113کے لئے ان سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہو سکتا ۔ اس لئے عوام انہیں اپنے قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ قوم کے پیسے کو امانت سمجھتے ہیں جس کا واضح ثبوت ہ ہے کہ ان کو ملنے والی ساڑھے چھ کروڑ کی گرانٹ کو وہ انتہائی سوچ سمجھ کر اور عقل و فراست سے استعمال کر رہے ہیں ۔ تا کہ قوم کا ایک ایک پیسہ قوم پر ہی خرچ ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایم پی اے میاں طارق محمود عظیم ‘ محنتی اور ورکر سیاستدان ہیں،چوہدری شاہد ریاض آف فتہ بھنڈ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) صدر سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن ڈنگہ چوہدری شاہد ریاض آف فتہ بھنڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے میاں طارق محمود عظیم ‘ محنتی اور ورکر سیاستدان ہیں ۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں اور بے شمار جاری ہیں ۔ ان ترقیاتی کاموں کی ملک بھر میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور بھی میاں طارق محمود کا ہی ہے وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنے حلقہ پی پی 113کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ن لیگ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،چوہدری آفتاب احمد،شاہد عباسی آف سائوتھ افریقہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری آفتاب احمد اور شاہد عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منظور حسین شاہ اتحاد گروپ ن لیگ کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ سید نورالحسن شاہ اور میاں طارق محمود کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منظور حسین شاہ اتحاد گروپ جتنی محنت سید نورالحسن شاہ کی کامیابی کے لئے کرے گا اتنی ہی محنت میاں طارق محمود کی کامیابی کے لئے بھی کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور ان دونوں رہنماؤں کے لئے ہر وقت حاضر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ محکمہ تعلیم پنجاب نے ممتاز ماہر ہ تعلیم صابرہ سلطانہ کو اے ای او زنانہ مرکزڈنگہ تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ تعلیم پنجاب نے ممتاز ماہر ہ تعلیم صابرہ سلطانہ کو اے ای او زنانہ مرکزڈنگہ تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے،انہوں نے چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دیناشروع کر دیئے،انکی پیش رو زنانہ مرکز ڈنگہ نگہت سلطانہ کو تبدیل کر کے ای ایس کھوڑی عالم میں بطور ہیڈمسٹریس تعینات کیا گیا ہے میڈم نگہت سلطانہ برس ہا برس سے اے ای او زنانہ ڈنگہ تعینات تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات2013،تین مارچ سے شروع ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات2013،تین مارچ سے شروع ہونگے،میٹرک کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات کو رولنمبر سلپیس اور ڈیٹ شیٹ جاری کی جائیں گیں اس سال صوبہ بھر میں بارہ لاکھ پندرہ ہزار623طلبہ و طالبات سالانہ امتحانات2013ء میں حصہ لیں گے جبکہ اسی سسٹم کے تحت پنجاب بھر کے نوڈویثرنوں میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نئے وزیراعظم ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نئے وزیراعظم ہونگے،پاکستان پیپلز پارٹی اگر قومی اسمبلی میں نیا قائد ایوان لائے گی تو مسلم لیگ ن اسے اعتماد کا ووٹ دے گی،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طرف سے بالواسطہ طور پر صدر زرداری کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،مسلم لیگ ن کے اراکین نئے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے میاں نواز شریف یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے اور جمہوریت کو پٹری سے نہ اترنے دیا جائے سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے حکم کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ وزارت عظمی کیلئے انتہائی فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں ادھر مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی قمر زمان کائرہ اور سید خورشید شاہ کو بہتر امیدوار قرار دیاگیا ہے،ملک میں تیزی سے بدلنے والے منظرنامہ کے باعث پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں موجودہ سسٹم کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے قریب آگئی ہیں ان میں نگران حکومتوں کے قیام اور انتخابات کے شیڈول کے حوالہ سے بھی جلد بات چیت ہونے کا قومی امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
ڈنگہ :ْایئر لائن کے کنٹری مینجرنے بیسٹ سیلز اچیومنٹ حاجی شاہدمحمود بٹ کو بہترین اور شاندارکارکردگی پرایکسی لینسی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)عالمی شہرت کی حامل تھائی ایئرلائن نے حاجی ٹریولز کی بے مثال اور اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ اور اعترافی سند سے نوازاتے ہوئے بین الاقوامی تھائی ایئر لائن کے کنٹری مینجرنے بیسٹ سیلز اچیومنٹ حاجی ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو حاجی شاہدمحمود بٹ کو بہترین اور شاندارکارکردگی پرایکسی لینسی سرٹیفکیٹ جاری کیا حاجی ْٹریولز اورحاجی شاہد محمود بٹ کی نمائندی کرتے ہوئے سیلز مینجر حبیب الرحمن نے اعتر٥افی تقریب میں خصوصی ایوارڈاور اعزازی سند وصول کی عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ اور شاندارکرکردگی پر تھائی ایئر لائن کی طرف سے بیسٹ ایوارڈ اور سند اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:علامہ یوسف رضوی ٹوکے والے جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میں پانچ فرری بعد نمازعشاء بسلسلہ عیدمیلادالنبیۖ خطاب ذیشان فرمائیں گے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اہل سنت بریلوی مسلک کے معروف عالم دین علامہ یوسف رضوی ٹوکے والے جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میں پانچ فروری بعد نمازعشاء بسلسلہ عیدمیلادالنبیۖ خطاب ذیشان فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انجمن بہبود مریضاں ہمدرد اور درد دل رکھنے والے شخصیات پر مشتمل ہے،ڈاکٹر خالد فیص ای ڈی او صحت
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)ای ڈی اوصحت ضلع گجرات ڈاکٹرخالد فیض نے کہا ہے کہ ہم انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے عہدیداران الحاج چوہدری جاوید اقبال صدر الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹراعجاز احمد اور دیگر عہدیداران اور ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر میاں واجد حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ گجرات کھاریاں لالہ موسیٰ کے بعد ڈنگہ جیسے شہرمیں بھی مریضوںکو علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے انجمن بہبودی مریضاں قائم کی،ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے دوسرے سالانہ ڈونر کنونشن میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال ادارے معاشرہ اور عوام کی ملکیت ہیں منتظم اور صاحبان ثروت اور مخیر حضرات صرف عطیات پر انحصار نہ کریں بلکہ ہسپتالوں کے انچارج اور عملہ سے تعاون کریں اوررابطہ کریں اور انکی کارکردگی چیک کریں اپنی توجہ کی ضرورت ہے ہمیں چاہے کہ انکی سپورٹ کھلے دل سے کریں انہوں نے کہا کہ انجمن بہبود مریضاں ہمدرد اور درد دل رکھنے والے شخصیات پر مشتمل ہے ایسے افراد معاشرے میں کم ملتے ہیں جو دوسروں کی مدد کو اپنا شعار اپناتے ہیں،انہوںنے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر میاں واجد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الحاج صادق بٹ12ربیع الاول کو 32دیگیں مرغ،10دیگیں حلوہ ،200کاٹن مشروبات اور5 ہزارنان دیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ بارہ ربیع الاول کو اپنی رہائش گاہ کھاریاں لنک روڈ ڈنگہ جشن میلادالنبیۖ کے جلسہ کے شرکاء کو مرغ نان اور حلوہ کھلائیں گے اس سلسلہ میں انہوں نے اپنی حویلی میں انتظامات شروع کر دیئے ہیں ایک موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ بیک وقت تقربیاً2400افراد بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں اور اس دن وسیع انتظامات کئے ہیں اور شام تک لنگر جاری رہے گا۔ علاوہ الحاج محمدصادق بٹ جامع رضویہ ضیاء القرآن میںبھی لنگر دیں گے،وہ32دیگیں مرغ،10دیگیں حلوہ،200کاٹن مشروبات،5ہزار نان دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بہترین انسان وہی ہے جو دوسروں کیلئے بہتر ہو،ڈاکٹر مقصود زاہد سرجن،صدر پی ایم اے ضلع گجرات
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پی ایم اے ضلع گجرات کے صدر اور ممتاز ماہر معالج سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہی ہے جو دوسروں کیلئے بہتر ہو،ہم انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ جب بھی یہ تنظیم فری میڈیکل کیمپ لگاے گی پی ایم اے ضلع گجرات کے سرجن ڈاکٹرز کے ساتھ میں خود فری آپریشن کروںگا،کیونکہ ڈاکٹر اعجاز احمد کی سرکردگی میں یہ تنظیم بڑاعظیم کام کر رہی ہے،انہوںنے کہا کہ اللہ کرم انسان کو پیدا ہی دکھی انسانیت کی خدمت سے بہتر اور کوئی کام نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی53 ویں قرعہ اندازی یکم فروری برروز جمعتہ المبارک کو لاہورمیںمنعقد ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)7500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی53ویں قرعہ اندازی یکم فروری برروز جمعتہ المبارک کو لاہورمیںمنعقد ہو گی جسمیں پہلا انعام1,5000.00روپے جبکہ دوسرے انعام میں50,00.000کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں93,000 روپے کے1696انعامات رکھے گئے ہیں جو قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کو دیئے جائیں گے سال2013کی مجموی طور پر تیسری قرعہ اندازی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور ہزاروں کا سامان چرا کر فرارہوگئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور ہزاروں کا سامان چرا کر فرارہوگئے،بتایاجاتا ہے کہ خطہ تاساں میں نامعلوم چور محمد عمران کے گھر والوں کی عدم موجودگی میں دخل ہونے اور گھرکے تالے توڑ کر گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چرا کر چلتے بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چراکر فرار ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چراکر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ طالب حسین اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر کے اندر داخل ہوا تو نامعلوم چور نئی موٹر سائیکل چرار کر فرار ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:بجلی اور سی این جی کی بندش کے باعث ضلع گجرات میں پیٹرول بحران پیدا ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بجلی اور سی این جی کی بندش کے باعث ضلع گجرات میں پیٹرول بحران پیدا ہو گیا،پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،عوم کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی سخت مشکلات دشواری کاسامنا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے سی این جی کی بندش کی آڑ میں پیٹرول پر چلنے کا بہانہ بنا کر از خود کرایوں میں اضافہ کر لیا،جس سے مسافروں کو سخت ذہنی اوراذیت کا سامنا ہے۔