ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جنرل فاروق احمد خان سروسزکلب لاہور کینٹ منعقد ہوا

لاہور ( ابتسام تبسم ) ڈی ایف وی اے پاکستان کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جنرل فاروق احمد خان سروسز کلب لاہور کینٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پنشنرز کی مشکلات اور ان کی فلاح و بہبود کے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والے فوجیوں کیلئے میڈیکل الاؤنس کے حصول کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔ تمام ریٹائرڈ فوجیوں کوباخبر رکھنے کیلئے اپنی ویب سائٹ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے لئے ڈی ایچ اے لاہور میں زیرتعمیر دفتر کی پراگرس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان میں ذیلی دفاتر کھولنے پر بھی غور کیا گیا۔ ریزروسٹ حضرات کی پنشن میں 5گنا اضافہ کو سراہا گیا اور اس پنشن کو کم از کم پنشن کے برابر لانے کے لئے حکومت سے رابطہ پربھی غور کیا گیا۔ نیشنل سیونگ سنٹرز پر سہولیات کے اضافے کیلئے حکومت سے رابطہ کے متعلق بھی بحث کی گئی۔