بھمبر کی خبریں 20-1-2013

محکمہ تعلیم سکولز وزیر تعلیم کی سربراہی میں اندھیر نگری چوٹ راج کی مثال بن گیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز وزیر تعلیم کی سربراہی میں اندھیر نگری چوٹ راج کی مثال بن گیا محکمہ تعلیم بالخصوص ہایئر سیکنڈری سکولوں میں ماہر مضمون کی پروموشن میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئی جعل سازو،نوسر باز مافیا وزیر تعلیم اور دیگر وزراء کی آشیر باد سے سینارٹی سے ہٹ کر چہیتوں کو نوازنے لگا کرپٹ مافیاپیسوں کے لین دین میں ملوث ہو کر سرکاری دفاتر سے فائلیں غائب کرنے لگا میرٹ کی پامالی اور نوسربازوں کی جعل سازی کے باعث اساتذہ برادری شدید بے چینی کا شکار تفصیلات کیمطابق وزیر آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید کے محکمہ تعلیم کو صاف و شفاف بنانے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے حالیہ بجٹ کے بعد اور پہلے سے قائم شدہ ہایئر سیکنڈری سکولوں میں ماہر مضامین کی تعیناتیوں میں قواعد و ضوابط کو بری طرح نظر انداز کرکے جعل ساز اور نوسر باز مافیا نے سینارٹی لسٹ سے ہٹ کر منظور نظر لوگوں کو ماہر مضامین کی آسامیوں پر پروموٹ کروا دیا جبکہ مستحق اساتذہ منہ دیکھتے رہ گئے وہ اساتذہ جو محنت پر یقین رکھتے ہیں اور وزراء اور سیاستدانوں کے کارندے کا کردار ادا نہیں کرتے وہ پروموشن سے محروم رہ گئے جبکہ نااہل اور ایسے لوگوں کو پروموٹ وبھرتی کر لیا گیاجو صبح شام سیاستدانوں کے چرنوں میں حاضری دیتے اور سکولوں سے غائب رہتے ہیں ضلع بھمبر کے اندر پروموشنز کروانے میں جعل سازاور نوسر بازگروہ ملوث ہے جو پیسوں کے لین دین میں ملوث ہو کر وزراء کی آشیر باد سے سرکاری دفاتر سے ریکارڈ اور فائلیں غائب کرتا ہے مستحق افراد کو نظر انداز کرکے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے جس کے باعث نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء ،تعلیمی حلقوں اور عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے تعلیمی حلقوں نے محکمہ تعلیم میں پسند و نا پسند کی پالیسی کو چھوڑ کر قابل اور محنتی لوگوں کو پروموشن دینے کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اعلانات کی پاسداری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اندر کرپٹ جعل ساز اور نوسر باز مافیاکو لگام دیں اور محکمہ تعلیم جس کا پہلے ہی اللہ حافظ ہے مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد مورچے اور بنکرز صاف کرنا شروع کر دیے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد آزادکشمیر کے دیگر سرحدی علاقوں کے بعد سماہنی سیکٹر میں بھی مقامی آبادی نے کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے حفاظت کیلئے بنائے گئے مورچے اور بنکرز صاف کرنا شروع کر دیے بھارتی جارحیت کا ڈت کر مقابلہ کرینگے سرحدی علاقے میں مقیم لوگوں کا عزم تفصیلات کیمطابق گزشتہ 2ہفتوں سے کنٹرول لائن پر واقع اوڑی ،پونچھ ،تتہ پانی ،بنڈالہ ،چاہی نہالہ اور بڑوھ کی مقامی آبادی نے 9سال بعد کنٹرول لائن پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث حفاظتی بنکروں کی تعمیر اور مورچوں کی صفائی شروع کر دی ہے کنٹرو ل لائن کے نزدیکی علاقوں کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹروں پر بھارتی جارحیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس لیے حفاظتی بنکروں کی تعمیر وصفائی ناگزیر ہو گئی ہے حکومت آزادکشمیر سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو حفاظتی بنکروںکی تعمیر میں مدد دے انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے بازاروں میں گرانفروشوں کا راج ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی بے بسی کی تصویر بن گئی ،
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبرکے بازاروں میں گرانفروشوں کا راج ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی بے بسی کی تصویر بن گئی عوام لٹنے لگی تفصیلات کیمطابق بھمبر انتظامیہ کیطرف سے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے کے باعث بھمبرمیں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی ہے پہلے عوام کریا نہ ،گیس اور مرغ گوشت ہو شرباء قیمتوں کے باعث پریشان تھے کہ اب سبزی و فروٹ فروشوں نے بھی عوام سے دو دو ہاتھ کرنا شروع کر دیے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں مہیا نہ کرنے اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث دوکاندار من مانی کرتے ہوئے اپنی اپنی مرضی کے ریٹس عوام سے وصول کررہے ہیں بھمبرمیں بڑھتی ہوئی گرانفروشی پر عوامی ور شہری حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سنجیدگی سے نوٹس لینے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11فروری کو مقبول بٹ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )11فروری کو مقبول بٹ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا کشمیر فریڈم موومنٹ آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور بر طانیہ میں شہید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سیمینار اور ریلیاں نکالے گی مرکزی ترجمان کی صحافیوںسے گفتگو تفصیلات کیمطابق ممتاز حریت پسند راہنما محمد مقبول بٹ شہید کو تحریک آذادی کی پاداش میں 11فروری 1984کو دہلی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی اس دن کی مناسبت سے کشمیری قوم اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 11فروری کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں مرکزی ترجمان کشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ 11فروری کویوم شہادت مقبول بٹ انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گی کشمیر فریڈم موومنٹ آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز اور برطانیہ میں شہید مقبول کو خراجعقیدت پیش کرنے کیلئے سیمنار اور ریلیاں منعقد کرے گی اس سلسلہ میں تمام پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاول بھٹو کی صورت میں پاکستان کو ایک نوجوان اور باصلاحیت قیادت ملی ہے ، چوہدری عدیل قربان
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )PYO کے مرکزی راہنما چوہدری عدیل قربان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کی صورت میں پاکستان کو ایک نوجوان اور باصلاحیت قیادت ملی ہے نوجوان قیادت سے پیپلزپارٹی کو ایک نئی جہت ملے گی پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو کی قیادت میں دوبارہ حکومت بنائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے بھمبر میں PYO کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی آزادکشمیر اور پاکستان کی حکومتوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے شہید بھٹونے کشمیریوںکو شناخت عطا کی اب ان کے نوا سے کی قیادت میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر عوامی خدمت کا مینڈیٹ لے گی انہوں نے کہاکہپیپلزپارٹی نے ہمیشہ بحرانوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پیپلزپارٹی کی مضبوطی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور نظریہ پیپلزپارٹی کوپروان چڑھا یا انہوں نے کہاکہPYO بلاول بھٹو کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور اپنے نوجوان راہنما کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی مضبوطی کیلئے اور شہید بھٹو کے فلسفے پرگامزن رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ فضل حسین ربانی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر بھمبر بار ایسوسی ایشن مبارک باد پیش کرتی ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری محمداسلم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راجہ فضل حسین ربانی کا آزادکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا آزادکشمیر کے وکلاء کے مفاد میں ہے راجہ فضل حسین ربانی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر کا صدر منتخب ہونے پر بھمبر بار ایسوسی ایشن مبارک باد پیش کرتی ہے راجہ فضل حسین ربانی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ خصوصاً مذہب سے خصوصی لگاؤ رکھنے والی شخصیت ہیں چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ نے کہاکہ راجہ فضل حسین ربانی اپنی خداد صلاحیتوں کو وکلاء کی بہتری اور وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے بروئے کار لائیں گے انہوں نے پوری تنظیم سپریم کورٹ بار آزادکشمیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دویندر سنگھ اور وجے ابرول کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر اخلاقی تھی ، ڈاکٹر اعجاز کشمیری
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دویندر سنگھ اور وجے ابرول کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر اخلاقی تھی ان دونوں راہنماؤں کی گرفتاری سے ان غیر مسلم کشمیریوں کی حوصلہ شکنی ہوئی جو روز اول سے تحریک کی حمایت کررہے تھے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنماء ڈاکٹر اعجاز کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مردم شماری کے نام پر اعدادو شمار میں ہیرپھیر کر کے صوبہ جموں کو ویلی کے مقابل لاکر اہم بنیادی سہولتوں کو بھی جموں منتقل کر رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کشمیر ویلی میں مسلمان اکثریت میں ہیں اور تحریک آزادی کو زندہ رکھنے والوں کی اکثریت بھی مسلمان ہے یہ دونوں راہنما جموں سے تعلق رکھتے تھے اور غیر مسلم بھی تھے ان کی اچھے انداز میں مہمان نوازی کی جانی چاہیے تھی تاکہ غیر مسلم حمایتیوں کو اچھا پیغام جاتا دویندر سنگھ اور وجے ابرول ریاست جموں و کشمیر کے باشندے ہیں وہ جہاں چاہیں جائیں ان کو روکنا غیر اخلاقی ہے بہر حال وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی طرف سے رہائی کے احکامات قابل تحسین ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔