پشاور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جو لوگ الیکشن سے قبل صدر زرداری کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں لگتا ہے انہوں نے زرداری سے مک مکا کرلیا ہے، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔ پشاورمیں قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ صدر زرداری کے استعفے کی صورت میں یہی اسمبلی 5سالوں کیلئے صدر کا انتخاب کرے گی۔ ان کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے حوالے سے اپنادامن صاف اور دوسروں کو اپنے گناہ میں شامل کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ان کی آل پارٹیزکانفرنس کے گناہ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک بھرمیں بدامنی ہے، خیبرپختونخوا میں بدامنی اپنے عروج پرہے، گھروں میں گھس کرکے بچوں اورخواتین کو ماراجارہا ہے، یہاں گورنر راج نافذنہیں کیا گیا لیکن بلوچستان میں بدامنی کی وجہ سے گورنر راج نافذ کردیا گیا جو ایک غیر جمہوری اقدام اور بھونڈی وجہ ہے۔