بلوچستان کے پانچ سابق وزرا کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع

NAB

NAB

کوئٹہ(جیوڈیسک)نیب بلوچستان نے پانچ سابق وزرا کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کر دیں، چیئرمین نیب کی اجازت ملتے ہی وزرا کو گرفتارکر لیا جائے گا۔

نیب بلوچستان نے پانچ سابق وزرا کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کے بعد بدعنوانی میں ملوث سابق وزرا کی گرفتاریاں چیئرمین نیب کی اجازت ملنے کے بعد شروع کر دیں گے۔

بلوچستان حکومت کی برطرفی کے بعد بلوچستان میں گرنر راج کا نفاذ ہوا تو نیب نے بدعنوانی ،کرپشن میں ملوث وزرا کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے ان کے دفاتر سے تمام تر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل جب تک یہ وزرا حکومت میں رہے کسی نے ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

ایک دو دفعہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کا ذکر بھی ہوا لیکن اسی معاملے کو دبا دیا گیا۔ 15 دفاتر سے ریکارڈ قبضے میں لینے کے بعد چیئرمین نیب نے پریس رلیز جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گیارہ وزرا کے خلاف تحقیقات کر کے چیئرمین نیب کو بھجوائی گئی تھی جبکہ پانچ مزید وزرا کے خلاف تحقیقات کر کے ان کا ریکارڈ بھی چیئرمین نیب کو بھجوایا جائیگا۔ نیب سے اجازت ملتے ہی ان وزرا کے خلاف گرفتاریاں شروع کر دیں گے۔