لاہور(جیوڈیسک)میں خسرے سے متاثرہ دس بچے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ محکمہ صحت پنجاب نے مرض سے بچاؤ کے لئے پیر کو اجلاس طلب کر لیا۔
میو ہسپتال میں خسرے سے متاثر ہونے والے پانچ بچے زیر علاج ہیں جب کہ پانچ بچوں کو سروسز ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ خسرے کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث محکمہ صحت پنجاب بھی متحرک ہو گیا۔
وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے پیر کو جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں خسرے پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔