عوام ووٹ کے ذریعے لٹیروں کا احتساب کرینگے ، راجونی اتحاد

نوابشاہ ( پ ر ) استحصالی نظام ، جاگیردار ، اشرافیہ ، روایتی سیاستدانوں اور کرپٹ مافیاز سے نجات اور ایوان و پارلیمنٹ سے عوام دشمنوں کو نکال باہر کرنے کیلئے مہنگائی ، غربت ، بیروزگاری ، بھوک ، افلاس ، بجلی ، پانی ، گیس ، ٹرانسپورٹ اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات کو ترستے پاکستان کے مظلوم اور حقوق سے محروم مگر محب وطن و غیور عوام کی مختلف برادریوں کو یکجا کر کے پر امن سیاسی جدوجہد کیلئے راجونی اتحاد کے نام سے جو پلیٹ فارم تشکرل دیا گیا تھا وہ آج اس قدر تناور درخت بن چکا ہے کہ انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی قوت و اعتماد سے استحصالیوں کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کر دیگا۔

پاکستان راوجنی اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات اگر آئین کی شق 62 اور63 پر مکمل عملدرآمد کراتے ہوئے شفاف ہوئے تو پھر کوئی روایتی اور کرپٹ سیاستدان برسر اقتدار نہیں آسکے گا اور نہ ہی کوئی چورو لٹیرا اسمبلی کے قریب جاسکے گا۔