دنیا کے مختلف ممالک سردی اور برفباری اپنے بھرپور رنگ دکھا رہی ہے۔ کہیں برفباری نے نظام زندگی معطل کیا ہے تو کہیں دھند اور برف کی تہوں نے سیکڑوں طیاروں کو زمین پر رہنے پر مجبور کر دیا۔
چین ہو روس ،برطانیہ یا فرانس ہر جگہ شدید برفباری نے ہر چیز کو سفید رنگ میں رنگ دیا۔ چین کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، کئی پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار ہوئیں، سڑکوں پر برف کی موٹی تہ جمنے سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی برفباری ایک الگ ہی منظر پیش کر رہی ہے، ہر شے برف میں ایسے چھپی کہ اسی کا حصہ لگنے لگی۔سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔
برطانیہ اور جرمنی میں خراب موسم نے مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے سیکڑوں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ تو کہیں گاڑیاں برف میں دب کر رہ گئیں۔ آسٹریا میں برفانی طوفان نے معمول کی زندگی درہم برہم کر دی۔ اسپین میں چلنے والی طوفانی ہواں نے دو افراد کی جان لے لی۔ قیامت کی سردی میں بھی تفریح کے دلدادہ باز نہ آئے اور ماسکو میں برفباری کا لطف اٹھایا اسنو مین بنا کر۔