پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پیرمحل سٹی کے زیر اہتمام میاں محمد نوازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک تقر یب منعقد ہوئی
Posted on January 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
میاں اسد حفیظ ضلعی سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نوازشریف نے اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ اجلاس میںجمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی کوششکی بھرپور مخالفت کرکے یہ ثابت کردیا ہے۔
خوشحال اور کامیاب پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے طاہر القادری اس وقت بیرون ملک عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے تھے جب ملک کو سیلاب اور ڈینگی جیسی قدرتی آفات کا سامنا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں میں مقبول جماعت بن چکی ہے اور مخالفین مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیںانہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت ، قانون کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) نے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیںمحمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلا کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
اس موقع سٹی صدر امتثال احمد ، جنرل سیکرٹری چوہدری فرحان شبیر ، نثار احمد بلوچ، محمد جمیل ، محمد بلال انجم و یوتھ ونگ کے کارکنوں کی کثیر تعد اد موجو د تھی۔