کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ سیوریج کا ناقص نظام ترقیاتی منصوبوں کی تباہی کا باعث بنتا جارہا ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنے فرائض کی انجام دہی کو احسن طریقے سے انجام دے کر شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ٹائون آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز ،XENسیوریج صابر احمد اور ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر2کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے سیوریج کے ابتر صورتحال کے حوالے سے عوامی شکایات معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ سیوریج کی کا کردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 24گھنٹے کے اندر شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں سیوریج فلو کو درست بنا یا جائے خصوصاً عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے ، نشاط ضیاء قادری نے محکمہ سیوریج کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے دن رات فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر متاثرہ علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے تمام امور کی نگرانی کررہی ہے کسی بھی ادارے کی جانب سے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے نہیں دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے متعلقہ ذمہ دران کو تاکید کی گئی ہے اور اُمید ہے کہ جلد نظام کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلایا جائے گا بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیا قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سہولیاتی کی فراہمی خصوصاً صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی پیچ ورک کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات 10ربیع الاول سے قبل مکمل کیا جائے۔ پبلک ریلیشن آفیسر