راجہ افضل خان کا پی پی میں شامل ہونا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے، ڈاکٹر آمنہ بٹر، خاور کھٹانہ
Posted on January 21, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر اور مرکزی رہنماء خاور محمود کھٹانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔وزیر اعظم کی قیادت میں تمام وزراء اپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لا کر عومی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاںدیں اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ افضل خان کا پی پی میں شامل ہونا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے راجہ افضل خان نے بروقت اور صحیح فیصلہ کیا ہے اورپنجاب کوفتح کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہوں گے۔
صدر زرادری کی قیادت میں اپنے مطلوبہ اہداف کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں۔عوامی قوت ہی ہمارا سرمایہ ہے۔عوام کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری دشمن قوتوں نے پاکستان میں جمہوریت کو ملیا میٹ کرنے کے لیے جو جو کوششیں کیں وہ ناکام ہوئیں ۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے اول روز سے جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور قربانیان دیں۔ جمہوریت کا تحفظ ہمارا شیوہ ہے ۔ آمریت کی پیداوار اور آمروں کے بل بوتے پر سیاسی کیرئیر بنانے والوں کو عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری اور عوامی حکومت اپنا دور مکمل کر رہی ہے جو عوام کی کامیابی ہے۔جمہوری عمل کا تسلسل قائم رہنا پیپلز پارٹی کی قیادت کا قابل تحسین پہلو ہے۔