لاہور (جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وہ آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قریبی دوستوں اور منہاج القرآن کی قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔
یوں وہ خود ، انکے دونوں بیٹے اور نہ ہی خاندان کا کوئی اور فرد آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گا۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ منہاج القران کے دیگر رہنماء انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ طاہر القادری اہم متوقع اعلانات کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کریں گے۔