سنگاپور(جیوڈیسک)ایشیا میں کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ امریکہ اور جاپان کی طرف سے حوصلہ افزا اقتصادی اعداد وشمار کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بہتری کے بعد سرمایہ کار منافع کے حصول کی کوشش میں رہے۔
نیویارک میں فروری کے لئے لائٹ سویٹ خام تیل کا بڑا سودا 48 سینٹس کمی کے ساتھ 95.08 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی خام تیل کا مارچ کے لئے معاہدہ 33 سینٹس کمی کے ساتھ 111.56 ڈالر میں ہوا۔
چین نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اگرچہ 2012 میں مسلسل دوسرے سال اقتصادی ترقی سست رہی لیکن چوتھی سہ ماہی میں ایک سال قبل کے مقابلے میں پیداوار 7.9 فیصد بڑھ گئی۔ یہ رپورٹ امریکہ میں بے روزگاری کے دعوئوں اور تعمیرات کے بارے میں توقع سے بہتر اعداد وشمار کے بعد سامنے آئی ہے۔