گوجرانوالہ کی حبریں 21.01.2013

۔پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے :چوہدری ولید اکرم بھنڈ

گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما چودھری ولید اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور ہم سچے جذبے سے اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پنجاب حکومت نے محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے اور وسائل تک عام آدمی کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے آشیانہ ہائوسنگ پراجیکٹ، کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم کیلئے دانش سکولز کا قیام، ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، انٹرن شپ پروگرام، ہونہار اور ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم، گرین ٹریکٹر سکیم، خود روزگار سکیم جیسے فلاحی منصوبوں سے بڑی تعداد میں عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلا کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین نے مذاکرات کے ذریعے جمہوریت کو درپیش خطروں سے بچا کر عظیم لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے:خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے مذاکرات کے ذریعے جمہوریت کو درپیش خطروں سے بچا کر عظیم لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ مسلم لیگ(ق) میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میلاد ہائوس جلیل ٹائون میں43ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی بسلسلہ جشن عید میلادالنبی 12ربیع الاول بعد نماز عشامنعقد ہوگی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)میلاد ہائوس جلیل ٹائون میں43ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی بسلسلہ جشن عید میلادالنبی 12ربیع الاول بعد نماز عشامنعقدہوگی محفل کی صدارت پیر سید اسداللہ شاہ غالب جبکہ نگرانی صاحبزادہ حاجی نیاز احمد کریںگے محفل میلاد سے محمدسلیم اللہ اویسی ‘درویش یارمحمد’محمدسہیل اویسی اوردیگرخطاب کریںگے جبکہ الطاف قادری برادران ‘سید زبیب مسعود ‘محمدعثمان قادری’قاری محمداحمدرضا جماعتی’ افضل نوشاہ’ صغیراحمدنقشبندی ‘قاسم ریا ض’محمدفیصل نقشبندی’ محمدشہبازنقشبندی اوردیگر قرا’نعت خواں حضرات شرکت کریںگے جبکہ محفل کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی ایک عقیدت مند کو عمرہ کاٹکٹ دیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں:عامر یعقوب وڑائچ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، ملک میں حقیقی انقلاب مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کوئی نہیں لا سکتا، سونامی، جعلی دھرنے اور لانگ مارچ کے ڈرامے کرنیوالے مداری عوام کو کچھ نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے
کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے عمران خان شیروانی، سردار محمد اشرف، غلام تقی بریار، اخلاق احمد خاں و دیگر نے بھی خطاب کیا، عامر یعقوب وڑائچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کیسے کوئی انقلابی قدم اٹھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں حقیقی جمہوری انقلاب برپا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ رحمتہ اللعالمین کی ولادت باسعادت کا جشن منانا اور آپ کے پیغام کو عام کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے

گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ رحمتہ اللعالمین کی ولادت باسعادت کا جشن منانا اور آپ کے پیغام کو عام کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا اور باعث نجات ہے،پاکستان میلاد مصطفےٰ منانے والے شمع رسالت کے پروانوں کی سرزمین ہے دنیا کی کوئی طاقت میلاد منانے سے نہیں روک سکتی،پوری انسانیت کے تمام مسائل کا حل تعلیمات بنوی پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔آمد مصطفےٰ سے ظلم و جہالت اور نا انصافی کا خاتمہ ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ میں منعقدہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مخدوم جعفر حسین قریشی،مفتی محمد حسین صدیقی،صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،پیر عمار سعید سلیمانی،علامہ نواز بشیر جلالی،مفتی محمد سعید رضوی،حافظ محمد رفیق رضوی،قاری محمد اشرف شاکر،حافظ محمد یعقوب فریدی اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حضور نبی کریم کی اتباع اور پیروی سے ممکن ہے،اللہ تعالیٰ نے نسبت مصطفےٰ کے طفیل اہل ایمان کو ممتاز و منفرد اور افضل
ترین مقام عطا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے بعد ہمیں کسی نظریہ،افکار اور تہذیب سے استفادہ حاصل کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے،حضور سرور کائنات کی محبت کیلئے مغربی تہذیب کو یکسر مدد کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کوئی شعبدہ بازی نہیں چلی گی:چوہدری اصغر علی منہاس
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے صدر چودھری اصغر علی منہاس نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کوئی شعبدہ بازی نہیں چلی گی’ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور چوروں، لیٹروں کو نہیں عوام سے ہمدردی رکھنے والے ایماندار لوگوں کو ہی ووٹ دینگے، گزشتہ روز اپنے دفتر میں چودھری محمد تنویرکی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر علی منہاس نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں جتنی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بیروزگاری کی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی، اسی وجہ سے پی آئی اے ‘ریلوے سمیت تمام ادارے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جو مر ضی کر لے پاکستان کے عوام انکے جھانسوں میں نہیں آئینگے اور آئندہ انتخابات میں نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ انکے اتحادیوں کو بھی مسترد کر دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جا گیردار وڈیرے اور کر پٹ حکمران سو نا می کو نہیں رو ک سکتے:حاجی محمد اشرف کریمی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جا گیردار وڈیرے اور کر پٹ حکمران سو نا می کو نہیں رو ک سکتے ۔پا کستان کی عوام اب تبد یلی چا ہتی ہے اور یہ تبد یلی صر ف اور صرف پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن اور پی ٹی آ ئی کے کا رکنا ن ہی لا سکتے ہیں ۔کا رکن عمران خا ں کا پیغا م گھر گھرپہنچا نے کے لئے اپنی تر صلا حیتیں
وقف کر دیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی محمد اشرف کریمی حلقہ این اے 95 نے ایک کارنر میٹنگ سے کا رکنو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پڑ ھا لکھا نو جوان اور عا م طبقہ حکمرا نو ں کی کر پشن اور لو ٹ ما ر کی وجہ سے تنگ چکا ہے ۔عمران خا ن ان لو گو ں کے لئے امید کی کر ن بن چکا ہے ۔اب تبدیلی کو کو ئی نہیں رو ک سکتا ۔عوام الیکشن میں مو جودہ حکمرا نو ں کا صفا یا کر دے گی ۔پا کستان کی با شعور عوام اچھی طر ح سمجھ گئی ہے کہ مو جو دہ تما م حکمران آ پس میں اندر سے ملے ہو ئے ہیں اور پاکستان کی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں مگر اب عوام حمرانو ں کو بے وقو ف بنا ئیں گے ۔حاجی اشرف کریمی نے کہا کہ کر پشن اور بد عنو نیو ں میں ملو ث ہر شخص کے خلاف کا روائی ہو نی چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ لو ٹ ما ر ،کر پشن اور بد عنوا نیو ں میں ملو ث لوگو ں کا اقتدار کے عنوا نو ں میں قا بض ہو کر قو می خزانے پر عیا شیا ں کر نے کی وجہ سے پا کستانی قو م ما یو سی کا شکا ر تھی اور انشا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر عمران خا ں کی قیا دت میں کر پشن سے پا ک خو شحا ل ملک بنا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔