لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے خلاف آپریشن کی صورت میں حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری بات پر صدر نے آپریشن روک دیا ، مشاہد حسین سید نے کہا اگر آپریشن ہو جاتا تو لال مسجد کا واقعہ پکنک لگتا۔
لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے خلاف آپریشن پر حکومت سے الگ ہوجانے کی دھمکی دی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا اگر وہ بات چیت نہ کرتے تو پارلیمنٹ صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر تھی۔
مشاہد حسین سید نے کہا لانگ مارچ کے شرکا پر ڈنڈا چلتا تو بڑی تباہی ہوتی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے کچھ لوگ صرف تماش بینی کر رہے ہیں۔