اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں آج ہونے والی بہت سے اہم مقدمات کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔ عدالت عظمی آج صرف سندھ بلدیاتی آرڈنینس کے خلاف درخواستوں اور رینٹل پاور عمل درآمد کیس کی سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت، آئی بی خفیہ فنڈز کے غلط استعمال اور این آئی سی ایل کرپشن سے متعلق کیس کاز لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے تک سندھ بلدیاتی آرڈنینس کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہو گی۔ جس کا فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان ہے۔ عدالت عظمی دوپہر ایک بجے کے بعد رینٹل پاورعمل درآمد کیس کی سماعت کرے گی۔