چیف جسٹس آف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹس کو نظر انداز کرکے آرٹس کونسل کی جعلی گورنگ باڈی کی حلف برادری کی تحقیقات کروائیں۔قاری صداقت علی
Posted on January 23, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : فن و ثقافت پینل آرٹ کونسل آف پاکستان کے چیئرمین قاری صداقت علی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹس کو نظر انداز کرکے آرٹس کونسل کی جعلی نامزدگی گورننگ باڈی کی گورنرہاؤس میں ھلف برادری کی تحقیقات کروائی جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز فن و ثقافت پینل سے قابستہ درجنوں ممبران کے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر فن و ثقافت کے انتخابات 2013 کے صدارتی امیدوار انجینئر سید علی حیدر شہید کی روح کو ایصال ثواب کے ساتھ ان کی شخصیت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
قاری صداقت علی نے کہا کہ آرٹس کونسل کی انتطامیہ نے معزز عدالت عالیہ کے احکامات اور نوٹس کے اجرء کی برواہ کئے بغیر اور گورنر سندھ کو اس نوٹس سے آگاہی کے بغیر حلف برادری کی تقریب کروائی جس کے بارے میں ان سے باز پرس کی جائے۔
انہوں نے کہا تقریب ایک روز قبل ملک کی نامور فنکار منہاز بیگم کی وفات کے باعث منسوخ کی گئی تھی اور اس کی نئی تاریخ کا اعلان ممبران کو بعد میں کیا جانا تھا تاہم انتظامیہ نے تدفین کے فوراً بعد اسی روز ہزاروں ممبران آرٹس کونسل کو آگاہ کئے بغیر گورنر ہاوس میں چند لوگوں کی موجودگی میں حلف برداری کی تقریب کر ڈالی اور ہزاروں ممبران کو اس تقریب میں شرکت سے محروم رکھا۔