کراچی کی حبریں 22.01.2013

اہلسنت میلاد کونسل کے زیراہتما م میلادِ مصطفی ریلی 23 جنوری بروز بدھ بعد نماز عشاء غوثیہ مسجد ، غوثیہ روڈ آگرہ تاج کالونی سے نکالی جائے گی

کراچی (جی پی آئی)اہلسنت میلاد کونسل کے زیراہتما م عظیم الشان لبیک یارسول اللہ میلادِ مصطفی ریلی 23جنوری بروز بدھ بعد نماز عشاء غوثیہ مسجد ، غوثیہ روڈ آگرہ تاج کالونی سے نکالی جائے گی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کھارادر پولیس چوکی پر اختتام ہوگی ۔ریلی کی نگرانی مذہبی و سماجی رہنما محمد سلیم عطاری فرمائیں گے جبکہ ریلی کی قیادت قائدین اہلسنت ، علما و مشائخ و ثناء خوان ِ رسول کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن طلبا ء اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ڈیفنس پوائنٹ ہال میں شہدائے میلاد ِ مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی
کراچی (جی پی آئی)انجمن طلبا ء اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ڈیفنس پوائنٹ ہال میں شہدائے میلاد ِ مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی صدر اے ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر پارک میں میلاد ِ مصطفی کی بابر کت محفل میں بم دھماکے کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایسے واقعات سے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کی تقریبات کو روکا نہیں جاسکتا بلکہ اس میں اضافہ ہوتارہے گا۔ وہ لوگ غلط سوچ پر ہیں کہ جن کی ایسی سوچ ہو کہ لو گ میلاد نہیں منائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کئی برس گزر جانے کے باوجود مجرموں کو اور ان کے ماسٹر مائنڈ کو نہ تو بے نقاب کیا گیا اور نہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ۔میلاد منانے والے حضور صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کے سچے عاشق رسول ہیں اور ان کا عشق رسول ہمیشہ امن و محبت کی دعوت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان انجمن اس ملک کو نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے اپنے آپ کو تعلیم اور جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کریںاور قیام پاکستان کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں اور شہدائِ میلاد کے مشن کے تکمیل کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ۔ناظم اے ٹی آئی کراچی افتخار علی چارن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدائے میلاد کے مشن کے تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اے ٹی آئی شہدا ء کی میراث ہے جسکی ہم حفاظت کریں گے ۔ کانفرنس سے سابق مرکزی صدر شمس المصطفیٰ اسدی ، سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹرخالد اقبال ، اے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری فتح الدین کھوسو ،اے ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد سعیدسعیدی ، سنی الائنس کے سربراہ صوفی محمد حسین لاکھانی ،سابق طالب علم رہنما تاج الدین صدیقی ، شفیق الرحمن بٹ ، ایم ایس ایف کے رہنما خلیل ستی ، رفیق انجمن عبدالعزیز موسیٰ ،سیدشاہد علی قادری ، عبدالشکور مصطفائی ،عبدالباسط قادری، افضل مہروی ، شان اللہ صدیقی ، جہانزیب صدیقی ، مبشر حسینی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنا ن انجمن و ذمہ داران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن ولادت رسول صلی عیلہ اللہ والہ وسلم منانا ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے : شبیر احمد قاضی
کراچی (جی پی آئی)نظام مصطفی پارٹی کے رہنما ،سوشل جسٹس فورم کے مرکزی چیئرمین شبیر احمد قاضی نے کہا ہے کہ جشن ولادت رسول صلی عیلہ اللہ والہ وسلم منانا ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے ۔اور عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم منانے سے ہمارا ایمان تازہ ہوجاتا ہے ۔محمد مصطفیٰ صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کے ذریعے انسانیت کو عاجزانہ نظام ملا ۔ انہوں نے کہا کہ شریعت پر عمل ہی معرفت الٰہی کا ذریعہ ہے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کا تقاضہ ہے کہ احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جائے ۔رسول کائنات کی ذات تمام انسانیت کیلئے رحمت ہے عید میلاد النبی صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں بلکہ تما م جہانوں کیلئے برکتوں ،رحمتوں ، عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے ربیع الاول کا اولین تقاضہ ہے کہ مذہبی رواداری احترام انسانیت کے جذ بے کو فروغ دیا جائے ۔نبی پاک صاحب لولاک کی اس
دنیا میں تشریف آوری خوشیاں منانے کے ساتھ اپنے آقا کی ولادت با سعادت کی برکات کے حصول کیلئے اپنے گھروں ،دفاتراور محلوں میں محافل میلادالنبی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کا انعقاد کریں۔مسلمانوں کا ایمان ہے کہ اﷲتعالیٰ کی ذات اقدس کے بعد حضور نبی کریم صلی عیلہ اللہ والہ وسلم ہی کا مقام افضل واعلیٰ اور بلند وبالاہے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ١٢ ربیع الاول کے علاوہ ١١ ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کریں جوکہ انتہائی ضروری ہے ،حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے اس لئے کہ جب ہم پچھلے دور میں سانحہ نشتر پارک کو یاد کرتے ہیں تو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جس میں ہمارے 63سے زائد قائدین اہلسنت و علماء مشائخ نے جام شہادت نوش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیرکی خبریں