لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے دہری شہریت رکھنے والے فوجیوں اور بیورو کریٹس کو کام سے روکنے کے لیے درخواست جلد سماعت کے لیے منظور کر لی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ فوجی افسران اور بیور کریٹس کے پاس ملک اہم راز ہوتے ہیں لیکن جب یہ ریٹائر ہوتے ہیں تو دوہری شہریت کے باعث بیرون ملک منتقل ہو جاتے ہیں جس سے اہم راز افشا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
لہذا اراکین اسمبلی کی طرح فوجیوں اور بیورو کریٹس پر دوہری شہریت رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کام سے روکا جائے۔ چیف جسٹس نے کیس کی باقاعدہ سماعت کے لیے 20 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔