ایران (جیوڈیسک) عالمی جوہری توانائی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری توانائی مذاکرات کا آئندہ دور تیرہ فروری کو ہو گا۔
نیویارک عالمی جوہری توانائی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری توانائی مذاکرات کا آئندہ دور تیرہ فروری کو ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی اے ای اے کے ترجمان گیل ٹیوڈر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اگلا دور بارہ کی بجائے تیرہ فروری کو ہوگا تاہم انہوں نے مذاکرات کی تاریخ تبدیل کرنے وجہ نہیں بتائی۔