آسٹریلین اوپن: سرینا کو کوارٹرز فائنل میں شکست

Serena Williams

Serena Williams

میلبورن(جیوڈیسک)آسٹریلین اوپن کے کواٹرز فائنل میں اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد سرینا ویلیمز ایونٹ سے باہر ہوگئیں، ویکٹوریہ ازارینیکا روس کی سویتلینا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

میگا ایونٹ کے کواٹرز فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز کو ان ہی کی ہم وطن سلواین سٹیفنز نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا۔ انجری کے باعث سرینا میچ میں بھرپور کارکردگی نہ دکھا سکیں جس کا ان کی حریف کھلاڑی نے بھرپورر فائدہ اٹھایا۔

رینکنگ میں 29 ویں پوزیشن کی کھلاڑی نے سرینا کو 6-3، 5-7 اور 4-6 سے مات دی۔ دوسری جانب بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینیکا نے کواٹرز فائنل میں روس کی سویتلینا کو 5-7 اور 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں سلواین سٹیفنز کا مقابلہ بیلا روس کی وکٹوریہ ازرینیکا سے ہو گا۔