عالمی معاشی صورتحال میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق یہ سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر رہے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی شرح نمو ساڑھے تین فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ سال یہ شرح تین اعشاریہ دو فیصد رہی تھی۔ اقتصادی پالیسی سے متعلق اہم فیصلوں نے یورو زون اور امریکہ کو لاحق خطرات میں کمی کر دی ہے۔
ایشیا سمیت ترقی پذیر ممالک کی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد رہے گی جبکہ ترقی یافتہ ممالک ایک اعشاریہ چار فیصد کی رفتار سے ترقی کریں گے۔