اوٹاوہ (جیوڈیسک) ایک مقامی جریدہ نے اطلاع دی ہے کہ توقع ہے کہ کینیڈا اسلام پسند باغیوں کے خلاف لڑنے والی مالی اور فرانس کی افواج کی مدد کے لئے بھیجے جانے والے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے قیام کی مدت میں توسیع کر دے گا۔
اوٹاوہ نے بوئنگ سی17 گلوب ماسٹر طیارے کی ایک ہفتے کے مشن کے لئے پیشکش کی تھی لیکن فرانس نے کینیڈا اور دوسرے اتحادیوں سے مزید ٹرانسپورٹ مدد کی اپیل کی ہے۔ اس میں مغربی افریقی فورس کو مالی پہنچانا بھی شامل ہے۔
سفارتی ذرائع نے بھی اے ایف پی کو بتایا کہ منگل یا بدھ تک اس سلسلے میں کسی اعلان کی توقع ہے۔ تاہم وزیر اعظم سٹیفن ہارپر کے ترجمان اینڈریو میک ڈوگل نے اس اطلاع کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ایک ای میل میں انہوں نے کہا کہ اب تک کا ہمارا وعدہ ایک ہفتے کے لئے صرف ایک طیارے کا ہے۔