بولیویا (جیوڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سیبس میں سوار اکیس مسافر ہلاک جبکہ تیس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بعض مسافر تباہ شدہ بس کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ارجنٹائن کے دو شہری بھی شامل ہیں۔
بولیویا کے شہر ہوانکین میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے حادثے میں ایک بس لاس ینگاس اور لاپاز کے درمیان واقع دریا میں جا گری تھی جس کے باعث اٹھارہ مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔
بولیویا جنوبی امریکہ کا ایک پس ماندہ ملک ہے جہاں آئے دن ٹریفک کے حادثات کی وجہ سے متعدد افراد اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔