نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں سجنے والے سن ڈانس فلم فیسٹول میں پوسی ریوٹ۔ اے پینک پرئیر۔ ڈاکیومینٹری فلم نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ نیویارک میں رونقیں بکھرنیو الے سن ڈانس فیسٹول۔ میں خواتین پر مبنی ڈاکیومینٹری فلم پوسی ریوٹ کو شائقین کے لئے کیا گیا پیش۔
فلم کی کہانی تین فن کی دلدادہ خواتین کے گرد گھومتی ہے جو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف چرچ کے سامنے احتجاج کرتی ہیں۔ رنگا رنگ لباس زین تن کئے تینوں خواتین کے اس اقدام کے نتیجے میں ان پر معاشرے کی بے عزتی اور برائی پھیلانے کا قانونی چارج لگایا جاتا ہے۔
پوسی ریوٹ ، ایک ایسی فلم ہے جس میں روس کے قوانین کی عکاسی کی گئی ہے ۔ فلم کی مقبولیت اور پسندیدگی کیباعث اس کے رائٹس ایچ بی او چینل نے سن ڈانس فلم فیسٹول کے دوران ہی خرید لئے ہیں تا کہ فلم کو گھروں پر بیٹھے لوگ بھی دیکھ سکیں۔