موہالی (جیوڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس طرح بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئے ہے۔
موہالی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پردوسو ستاون رنز بنائے۔ایکسٹر کک اور کیون پیٹرسن نے چہترچہتر رنز کے ٹاپ اسکورر رہے، جوروٹ نے برق رفتار ستاون رنز بنائے۔ جدیجہ نے تین جبکہ ایشون اور ایشانٹ شرما نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کے پانچ وکٹیں گری۔ روہٹ شرما نے تراسی رنز بنائے۔ سوریش رائنا نواسی رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی رائنا کو ملا۔ سیریز کا آخری میچ ستائیس جنوری کودرمشالا میں کھیلا جائیگا۔