لاہور(جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب نے عید میلاد النبی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ جلوسوں کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔
جلوسوں اور محافل کے لئے اضافی پولیس نفری کی ضرورت ہو تو لازمی تعینات کی جائے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستے پر جنریٹرز اور لائیٹس کا بندوبست بھی کیا جائے صوبے بھر میں 1469جلوس اور 1249محافل میلاد ہونی ہیں جس کے لئے محکمہ داخلہ نے سیکورٹی کے لئے پنجاب کانسٹیبلری اور رضاکاروں کی خدمات بھی لی ہیں۔