اقوام متحدہ (جیوڈیسک)اقوام متحدہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیرسیکٹرمیں بھارت کی جانب سے پاکستانی چوکی پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن اور فیلڈ سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان آندرے مچل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا لیکن خراب موسم کے باعث فوری طور پر تحقیقات شروع نہیں کی جاسکی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے کارکنان کی اس علاقے تک رسائی ممکن نہیں تھی اس لئے تحقیقات چودہ جنوری کے بجائے بیس جنوری سے شروع کی گئی۔
لائن آف کنٹرول پر چھ جنوری کوبھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید ایک زخمی ہوگیا تھا۔