کراچی ایکسپریس سمیت بند کی جانے والی 16 مسافرٹرینیں بحال

Train

Train

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ریلوے حکام نے کراچی ایکسپریس سمیت بند کی جانے والی16 مسافر ٹرینیں بحال کردیں۔ یہ ٹرینیں ڈیزل کی کمی کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔ جنرل مینجر ریلوے جنید قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیزل اوپن مارکیٹ سے خرید لیا ہے۔

جس سے ڈیزل کی کمی دور ہو گئی ہے۔اس لئے بدھ کے روز عارضی بند کی جانے والی تمام مسافر ٹرینوں کو آج سے بحال کر دیا گیا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مینجرنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہے۔تاہم محدود وسائل میں عوام کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔