آسٹریلین(جیوڈیسک) ولمپک چیمپئین سائکلسٹ انگلینڈ کے گیرینٹ تھوماس نے آسٹریلین ٹور ڈوان انڈر ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ ماونٹ بارکر سے روسٹریور تک ریس کا دوسرا مرحلہ ایک سو سولہ اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر مشتمل تھا۔انگلش سائیکلسٹ گیرنٹ تھوماس نے ریس کا جارحانہ آغاز کیا اورتمام حریف رائیڈرز پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کرلی۔
تھوماس نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوالیس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ میں طے کیا۔اسپین کے جاویر مورینو بازن ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور بلجیم کے بین ہیرمینز اتنے ہی وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔
دوسرے مرحلے میں تھوماس نے کنگ اف دی ماونٹین کا اضافی پوائنٹ بھی حاصل کیا۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پر تھوماس نے چھ گھنٹے انیس منٹ اور بتیس سیکنڈز کے وقت کے ساتھ مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ مورینو صرف پانچ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔